ETV Bharat / sitara

sidharth shukla: سدھارتھ شکلا کی آخری رسومات ادا - اداکار سدھارتھ شکلا

ممبئی کے اوشیوارا شمشان گھاٹ میں ٹی وی اداکار سدھارتھ شکلا کی آخری رسومات ادا کی گئی۔ شمشان گھاٹ میں اداکار کی ماں اور بہنوں سمیت تمام رشتہ دار اور قریبی دوست انہیں آخری الوداع کہنے پہنچے۔

سدھارتھ شکلا کی آخری رسومات ادا
سدھارتھ شکلا کی آخری رسومات ادا
author img

By

Published : Sep 3, 2021, 7:06 PM IST

اداکار سدھارتھ شکلا کی جمعہ کو اوشیورا شمشان گھاٹ میں دوپہر 14:50بجے آخری رسومات ادا کردی گئیں۔شکلا کا 40 سال کی عمر میں جمعرات کی رات کو دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے موت واقع ہوگئی۔شکلا کو بے ہوشی کی حالت میں صبح کپور اسپتال لے جایا گیا تھا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

شکلا کا کپور کے تین ڈاکٹروں نے پوسٹ مارٹم کیا ہے اور لاش آج ان کے گھر والوں کو سونپ دی گئی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ سینچر کو ملنے کی امید ہے۔ ان کا ویسرا محفوظ رکھا گیا ہے۔

شکلا کی آخری رسومات میں ان کے ساتھ بگ باس 13میں کام کرچکی شہناز گل بھی تھیں۔ شہناز بہت دکھی اور صدمہ میں نظر آئیں۔

مرکزی وزیر رام داس اٹھاولے بھی شمان پہنچے تھے۔ اٹھاولے نے کہا کہ شکلا کے انتقال سے فلمی صنعت کو بڑا نقصان ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:سدھارتھ شُکلا کی موت پر شہناز گِل صدمے میں

بڑی تعداد میں شکلا کے دوست شمشان پہنچے۔ بھیڑ کو قابو کرنے کے لئے پولیس کا سخت بندوبست تھا۔ آخری رسومات کے وقت بارش کے باوجود شکلا کے مداح کھڑے رہے۔

شہناز نے کہا کہ شکلا ان کے گھر کے رکن کی طرح تھے۔ آج شہناز کے بھائی بھی شکلا کے گھر گئے تھے۔ رشمی دیسائی بھی کل شکلا کے گھر گئی تھیں۔ شکلا کی آخری رسومات کے موقع پر وکاس گپتا، نکی تنبولی، راہل ویدیہ، راہل مہاجن، ارجن بجلانی، پارس چھابڑا اور جان شانو بھی شامل تھے۔ آخری رسوما ت سے قبل برہم کماری سماج کی رواج کے مطابق شانتی پاٹھ کیا گیا۔

یو این آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.