ETV Bharat / sitara

Brahmastra shoot Complete: پانچ سال بعد فلم برہمسترا کی شوٹنگ مکمل

منگل کے روز فلمساز آیان مکھرجی نے انسٹاگرام پر مداحوں کی بے صبری کو ختم کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ان کی آئندہ فلم برہمسترا کی شوٹنگ مکمل ہوگئی ہے۔ Brahmastra shoot Complete

پانچ سال بعد فلم برہمسترا کی شوٹنگ مکمل
پانچ سال بعد فلم برہمسترا کی شوٹنگ مکمل
author img

By

Published : Mar 29, 2022, 12:05 PM IST

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی آئندہ فلم 'برہمسترا' کی شوٹنگ پانچ سال بعد مکمل ہوگئی ہے اور اب فلم آخر سینما گھروں کی زینت بننے کے لیے تیار ہے۔منگل کے روز فلمساز آیان مکھرجی نے انسٹاگرام پر مداحوں کی بے صبری کو ختم کرتے ہوئے اپنے پروجیکٹ کے مکمل ہونے کا اعلان کیا۔ اس کے علاوہ عالیہ بھٹ نے بھی شوٹنگ مکمل ہونےکی خوشی میں انسٹاگرام میں پوسٹ شیئر کیا ہے۔ Brahmastra shoot Complete

آیان مکھرجی نے لکھا کہ' اور آخر کار اس فلم کی شوٹنگ مکمل ہوئی۔ ہم نے تقریبا 5 سال پہلے برہمسترا کے لیے اپنا پہلا شاٹ لیا تھا اور ہم نے آخر کار اس فلم کا اخری حصہ بھی فلما لیا ہے۔ یہ زندگی کا بالکل ناقابل یقین اور چینلنگ سفر تھا، جسے صرف ایک بار جیا جا سکتا ہے۔ Brahmastra' Comes to an End after 5 Years

'براہمسترا' کے آخری شیڈول کی شوٹنگ وارانسی میں کی گئی ہے۔

آیان مزید لکھتے ہیں' یہ تقدیر ہی ہے کہ ہم نے وارانسی میں پارٹ ون: شیوا کی شوٹنگ مکمل کی۔ شیو بھگوان کی روح سے متاثر ایک شہر اور وہ بھی سب سے مقدس کاشی وشوناتھ مندر میں ہمیں پاکیزگی کے ماحول میں شوٹنگ ختم کرنے کا موقع ملا۔ آنے والے دن پرجوش بھرے ہونے والے ہیں۔ 09.09.2022 '۔

اس نوٹ کے ساتھ آیان نے عالیہ اور رنبیر کے ساتھ وارانسی میں شوٹنگ کے دنوں کی ایک تصویر بھی شیئر کی۔

عالیہ بھٹ نے بھی انسٹاگرام میں ایک ویڈیو سمیت دو تصویر شیئر کی ہے۔ عالیہ اس پوسٹ میں لکھتی ہیں' ہم نے سال 2018 میں شوٹنگ شروع کی تھی اور اب آخر کار برہمسترا( پارٹ ون) کی شوٹنگ ختم ہوگئی ہے۔ میں ایک لمبے وقت سے یہ کہنے کا انتظار کر رہی تھی کہ فلم کی شوٹنگ مکمل ہوگئی ہے۔ 09.09.2022 کو آپ سے سنیما میں ملیں گے'۔

'برہمسترا' کی کہانی افسانونی اور سائنس فکشن کا ایک مجموعہ ہے۔ فلم کو 9 ستمبر کو ہندی، تامل، تیلگو، ملیالم اور کنڑ جیسی پانچ ہندوستانی زبانوں میں سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ امیتابھ بچن، مونی رائے اور ناگارجن اکینینی بھی فلم کا حصہ ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.