لاک ڈاؤن میں رہنے کے باوجود شلپا اپنی ویڈیو کے ذریعے سرخیوںمیں بنی ہوئی ہیں اور وہ اپنے ٹک ٹاک ویڈیو سے کافی دھوم مچا رہی ہیں۔ ان کے ویڈیو انٹرنیٹ پر چھائے ہوئے ہیں۔
حال ہی میں شلپا کا ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے ۔ اس ویڈیومیں شلپا ’گورے گورے مکھڑے پہ کالا ۔ کالا چشمہ‘ گانے پر زبردست انداز میں رقص کرتی دکھائی دے رہی ہیں ۔ ان کے پرستار اس ویڈیو کو بہت پسند کررہے ہیں اور اپنے ردعمل ظاہر کررہے ہیں۔
اس ویڈیو میں شلپا رقص تو کر ہی رہی ہیں لیکن ساتھ ہی وہ اپنے کالے چشمہ کے ساتھ اسٹنٹ بھی کررہی ہیں ۔ شلپا شیٹی کا یہ ٹک ٹاک ویڈیو خوب دیکھا جارہا ہے۔
شلپا جلد ہی فلم ’ہنگامہ ۔2 اورنکما ‘ کے ذریعہ بڑے پردے پر واپسی کررہی ہیں۔ فلم ’ہنگامہ ۔2 میں وہ پریش راول اور میزان جعفری کے ساتھ دکھائی دیں گی وہیں فلم نکما میں وہ ابھیمنیو داسانی اورشرلی سیتیا کے ساتھ اہم کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔