شاہ رخ خان آخری بار 2018 میں ریلیز فلم 'زیرو' میں نظر آئے تھے۔ شاہ رخ کے مداح بے صبری سے ان کی اگلی فلم کا انتظار کر رہے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ یش راج فلمز اپنی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر فلم 'پٹھان' لانچ کر سکتی ہے۔
ایسا خیال ہے کہ فلم میں شاہ رخ خان مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ اس فلم کی ہدایت کاری فلم 'وار' کے ہدایتکار سدھارتھ آنند کر سکتے ہیں۔ فی الحال فلم پٹھان پر پری پروڈکشن کا کام جاری ہے۔
کہا جاتا ہے کہ یش راج فلمز شاہ رخ خان کی 'پٹھان' اور سلمان خان کی 'ٹائیگر 3' کا ایک ساتھ اعلان کرسکتے ہیں۔ یہ اعلان ستمبر میں ہوسکتا ہے۔