ETV Bharat / sitara

سارہ علی خان فلم اشوتھما میں وکی کوشل کے ساتھ نظر آئیں گی - دی امورٹل اشوتھما

بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان فلم 'دی امورٹل اشوتھما' میں وکی کوشل کے ساتھ اداکاری کرتے ہوئے نظر آسکتی ہیں۔

سارہ علی خان فلم اشوتھما میں وکی کوشل کے ساتھ نظر آئیں گی

author img

By

Published : Mar 26, 2021, 11:39 AM IST

اداکار وکی کوشل کی آئندہ فلم میں دی امورٹل اشوتھما میں سارہ علی خان بھی نظر آئیں گی۔ قلی نمبر ون کی اداکارہ نے اس فلم میں فلمائے جانے والے ایکشن مناظر کے لیے اپنی تربیت بھی شروع کردی ہے۔

قیاس آرائیاں لگائی جارہی ہیں کہ وکی کی بے صبری سے انتظار کی جانے والی فلم دی امورٹل اشوتھما میں سارہ ایک انوکھے انداز میں نظر آئیں گی۔ اگر اس اطلاع پر یقین کیا جائے تو سارہ اس فلم میں زبردست ایکشن کرتی ہوئی نظر آئیں گی۔

کوشل کی آئندہ فلم ایک سپر ہیرو فلم ہے جس میں ان کا کردار مہابھارت کے اشوتھما سے متاثر ہے۔ اس فلم کی کہانی بھی اسی میتھالوجی کردار پر مبنی ہے۔ فلم کے بارے میں بات کریں تو فلم کے ہدایتکار آدتیہ نے پہلے کہا تھا کہ وہ ہمیشہ سے ہی مہابھارت کے اس کردار سے کافی زیادہ مرعوب ہیں۔

آدتیہ کہتے ہیں کہ ''میں نے مہابھارت سے اشوتھما جیسے افسانوی کردار کے ارد گرد کہانی بُننے کا اتنخاب ایک ہی وجہ سے کیا کیونکہ مہابھارت کے تمام کرداروں کے پاس آسمانی طاقت ہوتی ہے اور مجھے ذاتی طور پر لگتا ہے کہ اشوتھما ہی ایک ایسا کردار ہے جس میں ہم انسانوں جیسے ہی خامیاں موجود ہے، ہم میں بھی جلن، انا اور غصہ جیسے مسائل ہوتے ہیں اور یہی خامیاں اسے انسان بناتی ہے، جس سے ہم خود کو جڑا ہوا محسوس کرپاتے ہیں اور میں اس کے کردار کو موجودہ دور کے حساب سے بالکل متعلقہ سمجھتا ہوں۔ وہ ایک لافانی کردار ہے، جس کا مطلب ہے کہ وہ ابھی بھی زندہ ہے۔ تو اشوتھما موجودہ دور کا ایک کردار ہے'۔

جہاں وکی اس فلم میں اشوتھما کا کردار ادا کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ وہیں سارہ کے کردار کے متعلق تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.