سشانت سنگھ راجپوت نے گزشتہ ماہ اپنے گھر میں خودکشی کر لی تھی جس کے بعد اس معاملے میں اب معروف ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی کو بھی باندرہ پولیس نے طلب کیا ہے۔
اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ سنجے لیلا بھنسالی سے ان تین فلموں نے بارے میں پوچھ تاچھ کی جائے گی جس کے لیے انہوں نے سشانت سنگھ راجپوت سے رابطہ کیا تھا لیکن بعد انہوں نے اپنی فلم سے سشانت کا نکال کر دوسرے اداکار کو دے دی تھی۔
ان تینوں فلموں میں 'گولیوں کی راس لیلا رام لیلا، پدماوت اور باجی راؤ مستانی شامل تھیں۔
اس سے قبل پولیس سشانت سنگھ راجپوت کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی اور ان کی آخری فلم میں ان کے ساتھ کام کرنے والی اداکارہ سنجنا سانگھی سے بھی پوچھ تاچھ کر چکی ہے۔
واضح رہے کہ بالی وڈ کے ابھرتے ہوئے اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے گزشتہ ماہ باندرہ میں واقع اپنے گھر میں پھانسی لگا کر خودکشی کر لی تھی لیکن ان کے مداحوں اور اہلخانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ خودکشی نہیں بلکہ مرڈر ہے اس لیے اس کی غیر جانبدارانہ جانچ ہونی چاہیے