ETV Bharat / sitara

سنجے دت کو سانس لینے میں تکلیف، اسپتال میں داخل - کورونا وائرس

اداکار سنجے دت کو ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اداکار کی کورونا رپورٹ منفی آئی ہے لیکن پھر بھی ان کا علاج کچھ دن جاری رہے گا۔

سنجے دت کو سانس لینے میں تکلیف کے بعد اسپتال میں داخل

author img

By

Published : Aug 9, 2020, 7:46 AM IST

اداکار سنجے دت ، جنہیں ہفتہ کے روز سانس لینے میں تکلیف کے بعد ایک اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، جس کے بعد اداکار نے بتایا کہ وہ فی الحال طبی نگرانی میں ہیں۔

اداکار سنجے دت نے بتایا کہ لیلاوتی اسپتال میں ان کا کووڈ 19 کا ٹیسٹ کرایا گیا تھا لیکن انہیں انفیکشن نہیں ہوا تھا۔ انہوں نے اپنے مداحوں کو لکھا کہ وہ ٹھیک ہیں۔

سنجے دت نے ٹویٹر اور انسٹاگرام پر لکھا 'میں سب کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ میں ٹھیک ہوں۔ میں طبی نگرانی میں ہوں۔ کووڈ 19 رپورٹ میں یہ انفیکشن سامنے نہیں آیا ہے۔'

انہوں نے لکھا کہ 'لیلاوتی اسپتال میں ڈاکٹروں، نرسوں اور اہلکاروں کی مدد اور نگہداشت سے میں ایک یا دو دن میں گھر واپس آؤں گا۔ آپ کی دعاؤں کا شکریہ۔ برائے مہربانی آپ سب محفوظ رہیں۔'

اس سے قبل ان کی بہن اور کانگریس رہنما پریہ دت نے کہا تھا کہ 'باقاعدہ چیک اپ کے لئے شام 4 سے 5 بجے کے درمیان انہیں لیلاوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا کیونکہ انہیں سانس لینے میں تکلیف ہو رہی تھی۔'

اسپتال میں داخل ہونے کے بعد ان کا کوڈ 19 کا ٹیسٹ کیا گیا اور اس کے نتیجے میں انفیکشن ظاہر نہیں ہوا۔'

انہوں نے کہا کہ 'ہم نے انہیں اسپتال میں رکھا ہے تاکہ ان کی ساری جانچ ہوسکیں۔ وہ تمام چیک اپ کرانے کے لیے گئے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ وہ پیر کو گھر آجائیں گے۔'

واضح رہے کہ سنجے دت مرحوم اداکار سنیل دت اور نرگس کے بڑے بیٹے ہیں۔ ان کی دو بہنیں ہیں- پریہ دت اور نمرتا دت۔

سنجے دت کی فلمیں 'سڑک 2' اور 'بھج دی پرائیڈ انڈیا' ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر نمائش کے لئے آنے والی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.