بالی ووڈ کی سابق اداکارہ اور بگ باس سیزن-6 کی رنر اپ ثنا خان آئے دنوں اپنی انسٹاگرام پوسٹ کی وجہ سے سرخیوں میں نظر آتی رہی ہیں۔ اس بار وہ اپنے شوہر انس خان کے ساتھ یوم آزادی کے موقع پر ترنگا جھنڈا لہرانے کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ ان کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔
اس تصویر میں ثنا اور انس اپنے ہاتھوں میں بھارت کا ترنگا جھنڈا پکڑے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ تصویر کے عنوان میں ثنا نے لکھا ہے کہ 'سارے جہاں سے اچھا ہندوستان ہمارا'۔
اس کے علاوہ انہوں نے انسٹاگرام میں ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے، جس میں وہ یوم آزادی کے ایک پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شامل ہوئی ہیں اور اس موقع پر وہ جھنڈا لہراتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔
اس ویڈیو کے عنوان میں ثنا نے لکھا کہ 'اس موقع پر یقیناً اپنے جھنڈے کو لہرانا ایک فخر کی بات کی ہے۔ میں اپنے ملک کے لیے صرف کامیابی، امن اور محبت کی دعا کرتی ہوں اور ہم سب اس ملک کی شان اور روشنی کی وجہ بنیں۔آمین'۔
واضح رہے کہ حال ہی میں ثنا خان اور ان کے شوہر انس مالدیپ کی چھٹیوں سے واپس آئے ہیں۔ ثنا نے انسٹاگرام پر اپنی چھٹیوں کی خوب ساری تصویریں اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔ ان تصاویر کو ان کے مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی بھی مل رہی ہے۔