ETV Bharat / sitara

بگ باس۔ 14 کی میزبانی کے لئے سلمان 16 کروڑ روپے لیں گے - بگ باس کا 13 واں سیزن

بالی وڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان بگ باس سیزن۔14 کی میزبانی کے لئے 16 کروڑ فیس وصول کرسکتے ہیں۔

salman khan
salman khan
author img

By

Published : Jul 6, 2020, 3:56 PM IST

بھارتی ٹیلی ویژن انڈسٹری کا مشہور ٹی وی شو 'بگ باس' ایک بار پھر چھوٹے پردے پر آرہا ہے، بگ باس کے 14ویں سیزن کی میزبانی ایک بار پھر سلمان خان ہی کریں گے۔

گذشتہ برس بگ باس کا 13واں سیزن سب سے زیادہ دھماکہ دار شو رہا۔ یہ شو نہ صرف ناظرین کو پسند آیا، بلکہ ٹی وی اور بالی ووڈ کے متعدد فنکار بھی بگ باس-13 کے دیوانے ہوگئے تھے۔

ایسا خیال ہے کہ ’بگ باس ۔14‘ اکتوبر سے شروع ہوسکتا ہے۔ سلمان نے اس سیزن کے لئے اپنی فیس میں اضافہ کردیا ہے اور اب وہ ہر ایپی سوڈ کے لئے 16 کروڑ روپے فیس لینے والے ہیں۔ انہوں نے بگ باس۔ 13 کے لئے تقریباً 12 سے 14 کروڑ روپئے فیس لی تھی۔

بگ باس ایک بھارتی ٹی وی ریئیلیٹی شو ہے، یہ شو کلرس ٹی وی چینل پر نشر کیا جاتا ہے، اب تک اس شو کے 13 سیزن مکمل ہو چکے ہیں۔

شو کے تیرہویں سیزن کے فاتح سدھارتھ شکلا رہے، سدھارتھ شکلا ٹی وی انڈسٹری میں ایک جانا پہچانا نام ہے، حالانکہ انہوں نے ابھی تک بالی وڈ میں کوئی بڑا پروجیکٹ نہیں کیا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ بگ باس شو کا پہلا سیزن سنہ 2006 میں ریلیز کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.