ETV Bharat / sitara

کیا سلمان اور شاہ رخ ایک بار پھر بڑے پردے پر نظر آئیں گے؟ - etv bharat entertainment urdu news

فلم کرن ارجن کے بعد اداکار سلمان خان اور شاہ رخ خان ایک بار پھر ایک دوسرے کے ساتھ بڑے پردے پر نظر آسکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان کی آئندہ فلم پٹھان میں دبنگ اداکار نے کیمیو کے لیے حامی بھر دی ہے، جس کی شوٹنگ دبئی میں کی جارہی ہے۔

کیا سلمان اور شاہ رخ ایک بار پھر بڑے پردے پر نظر آئیں گے

author img

By

Published : Dec 14, 2020, 2:02 PM IST

اداکار عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈا میں سلمان خان کی خصوصی کردار ادا کرنے کی خبروں کے بعد اب یہ خبریں گشت کر رہی ہیں کہ اب سلمان، شاہ رخ کی آئندہ فلم پٹھان میں بھی ایک خاص کردار ادا کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔جس کی شوٹنگ کے لیے وہ دبئی جاسکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سلمان نے سدھارتھ آنند کی ہدایتکاری میں بن رہی فلم میں مختصر لیکن ایک خاص کردار ادا کرنے کے لیے تاش راج فلمز کو ہری جھنڈی دکھا دی ہے۔ٹیوب لائٹ اداکار اس فلم میں اپنی فلم ایک تھا ٹائیگر میں ادا کیے گئے راء ایجنٹ اویناش سنگھ راٹھور عرف ٹائیگر کا کردار ادا کریں گے۔واضح رہے کہ 54 سالہ اداکار، جو ابھی اپنی آئندہ فلم انتم کی شوٹنگ میں مشغول ہیں، وہ پٹھان کی شوٹنگ میں حصہ لینے کے لیے متحدہ عرب امارت کا سفر طئے کریں گے۔جہاں وہ تقریبا دو ہفتے تک شوٹ کریں گے۔سلمان اس فلم میں 15 منٹ کے لیے نظر آئیں گے۔

جہاں ایک طرف فلم کے پروڈیوسر اس پروجیکٹ کے حوالے سے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے، وہیں متعدد میڈیا رپورٹ کے مطابق ریتک روشن بھی اس فلم میں ایک چھوٹے سے وقفے کے لیے نظر آسکتے ہیں، جس میں وہ 2019 میں ریلیز ہوئی فلم وار کے کبیر کا کردار ادا کرسکتے ہیں۔سلمان اور ریتک کو اس فلم میں شامل کرنے کا مقصد خفیہ ایجنسی راء کے بارے میں نئی کہانی بتانا ہے۔یش راج فلمز کے ہیڈ آدتیہ چوپڑا کا ارادہ ہے کہ وہ کچھ بڑے ستاروں کو بطور راء ایجنٹ کا دکھا کر جاسوسی اور ایکشن فرنچائز بنانا چاہتے ہیں۔

خبروں کے مطابق ممبئی کے یش راج اسٹوڈیو میں پٹھان کی شوٹنگ نومبر سے شروع ہوگئی ہے،جس کے بعد سے سوشل میڈیا میں فلم کے حوالے سے کئی قیاس آرائیاں لگائی جارہی ہے۔ کچھ خبروں کے مطابق فلم میں جان ابراہم اور دیپیکا پڈوکون بھی نظر آسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ شاہ رخ آخری بار آنند ایل رائے کی فلم زیرو میں نظر آئے تھے، جس میں ان کے ساتھ کٹرینہ کیف اور انوشکا شرما بھی مرکزی کردار میں تھیں۔2018 میں ریلیز ہوئی یہ فلم باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.