دراصل ارباز خان کا شو پنچ کا دوسرا سیزن ریلیز ہو گیا ہے۔ جس میں بطور گیسٹ سلمان خان نظر آئے۔ یہ دوسری سیریز کا پہلا شو ہے۔
اس شو کے دوران ارباز خان نے یوزرس کے کمنٹ پڑھے، جس پر سلمان خان نے جواب دیا۔
اس پر سلمان کو ایک یوزر نے لکھا کہ 'کہا چھپا بیٹھا ہے ڈرپوک۔ بھارت میں سب جانتے ہیں کہ تو دبئی میں اپنی بیوی اور 17 سال کی بیٹی کے ساتھ ہے۔ بھارت کے لوگ کو کب تک بیوقوف بناؤ گے۔'
مزید پڑھیں:
Naseeruddin Shah Birth Anniversary: اداکار نصیرالدین شاہ کا آج 71واں یومِ پیدائش
جس پر وہ کہتے ہیں کہ، 'یہ لوگ بہت اچھی جانکاری رکھتے ہیں۔ اس کے بعد انہوں نے آگے کہا کہ یہ سب بکواس ہے۔ مجھے نہیں معلوم کہ انہوں نے کس کے بارے میں بات کی ہے، اور انہوں نے کہاں پوسٹ کیا ہے۔ کیا یہ شخص واقعی میں سوچتا ہے کہ میں اس کا جواب دے کر ان کی عزت کروں گا؟ بھائی، میری کوئی بیوی نہیں ہے، میں نو سال کی عمر سے ہی گیلکسی اپارٹمنٹ میں رہتا ہوں۔ میں اس کا جواب نہیں دے رہا ہوں۔ پورا بھارت جانتا ہے کہ میں کہاں رہتا ہوں۔'