اکشے کمار کی فلم 'لکشمی بم' اور سلمان خان کی فلم 'رادھے'، 'یور موسٹ وانٹیڈ بھائی' عید 2020 کے موقع پر ریلیز ہورہی ہیں۔
اس سلسلہ میں اکشے کمار نے کہا کہ پہلے میں آیا ہوں لیکن کوئی بھی آسکتا ہے۔ اس میں کچھ بھی غلط نہیں ہے۔ عید کا دن ہے دونوں فلمیں آسکتی ہیں۔ کیوں نہیں آسکتی ساتھ میں۔
سلمان خان کی فلم 'رادھے موسٹ وانٹیڈ' بھی عید کے ہی موقع پر ریلیز ہونے جارہی ہے۔ اس فلم کو پربھودیوا نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ وہیں اکشے کی فلم 'لکشمی بم' کو راگھو لارینس نے ہدایت کی ہے۔ یہ فلم ساؤتھ سپر ہٹ ہارر فلم کچنا کی ہندی ری میک ہے۔