ETV Bharat / sitara

Saif Ali Khan First Look as Vikram: فلم ' وکرم ویدھا' سے سیف علی خان کا پہلا لُک جاری - تمل فلم وکرم ویدھا کا ہندی ریمیک

تمل فلم ' وکرم ویدھا' کے ہندی ریمیک میں سیف علی خان اور ریتک روشن اداکاری کر رہے ہیں۔ آج سیف علی خان کے ذریعہ ادا کیا جانے والا کردار وکرم کا فرسٹ لُک جاری کردیا گیا ہے۔ سیف کا یہ لُک کافی دم دار لگ رہا ہے۔ ریتک روشن نے بھی سیف کے اس لُک کو انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے۔ Saif Ali Khan First Look Release From vikram Vedha

فلم ' وکرم ویدھا' سے سیف علی خان کا پہلا لُک جاری

author img

By

Published : Feb 24, 2022, 12:18 PM IST

فلم ' وکرم ویدھا' میں اداکار ریتک روشن اور سیف علی خان ایک ساتھ اداکاری کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ آج سیف کے کردار 'وکرم' کی پہلی جھلک کو جاری کردیا گیا ہے۔ فلم میں ' ویدھا' کا کردار ریتک روشن ادا کرنے والے ہیں۔ ریتک اور سیف کی ' وکرم۔ ویدھا' 30 ستمبر کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ Saif Ali Khan First Look as Vikram

یہ فلم ساؤتھ اداکار وجئے سیتوپتی کی تمل فلم کا ہندی ریمیک ہے۔ وکرم کا کردار ادا کرنے والے سیف کا یہ پہلا لُک دمدار لگ رہا ہے۔ جس میں سیف علی خان گلابی ٹی شرٹ اور جنس میں نظر آرہے ہیں۔ ریتک روشن نے بھی سیف کے اس لُک کو انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے۔ Hindi Remake of Tamil Film Vikram Vedha

وہیں سیف علی خان کی بیگم کرینہ کپور خان نے بھی سیف کا پہلا لُک اپنے انسٹاگرام میں شیئر کیا ہے اور لکھا ہے کہ ' شوہر پہلے سے بھی زیادہ اچھے لگے رہے ہیں، مجھے اس کا بے صبری سے انتظار ہے'۔

واضح رہے کہ اس سے قبل فلم میکرز نے ریتک روشن کے 48ویں یوم پیدائش کے موقع پر ریتک کے کردار کا پہلا لُک جاری کیا تھا۔ اس فلم میں ریتک گینگسٹر ویدھا کا کردار ادا کریں گے۔

ویدھا کا لُک جاری کرتے ہوئے ٹی سیریز نے اپنے آفیشیل ٹویٹر پر لکھا تھا کہ ' ریتک روشن کو سالگرہ کی بہت بہت مبارکباد۔ ہمیں وکرم ویدھا میں ویدھا کا پہلا لُک جاری کرتے ہوئے مسرت محسوس ہورہی ہے۔ یہ فلم پوری دنیا کے سنیما گھروں میں 30 ستمبر 2022 کو ریلیز ہوگی۔

بھارتی لوک کتھا وکرم اور بیتال کے کرداروں پر مبنی اس فلم کی کہانی وکرم نامی پولیس افسر کے اردگرد گھومتی ہے، جو ایک طاقتور گینگسڑ ویدھا کو گرفتار کرکے مار دیتا ہے۔ فلم میں وکرم کا کردار سیف علی خان ادا کر رہے ہیں۔ اس فلم میں رادھیکا اپٹے بھی اہم کردار میں نظر آئیں گی۔

تمل فلم 'وکرم ویدھا' کا یہ ہندی ریمیک ہے۔ تمل فلم میں آر مادھون اور وجے سیتوپتی نے اس میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ تمل فلم کی ہدایتکاری کرنے والے پشکر اور گائیتری ہی اس ہندی ریمیک کے بھی ہدایتکار ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.