نامور نغمہ نگار پرسون جوشی اداکار عرفان خان کے ساتھ مستقل رابطے میں تھے ، جب عرفان اپنی اس بیماری سے جنگ لڑ رہے تھے۔
جوشی کہتے ہیں عرفان کی بیماری سے لڑنے کی بہادری سبھی کے لیے متاثر کن ہے۔
سنہ 2018 میں نیورواینڈو کرائن ٹیومر سے متاثر عرفان خان کا پچھلے ہفتے 54 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔انہیں کولون انفیکشن کی شکایت کے بعد ممبئی کے کوکیلا اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
پرسون نے بتایا کہ میں عرفان کے ساتھ مستقل طور پر رابطے میں تھا۔اس مشکل گھڑی میں نے ان سے بات بھی کی تھی۔
انہون نے کہا کہ ان کا علاج واقعی میں بے حد دردناک تھا۔انہیں ایک ایسی بیماری تھی جس کا کوئی علاج نہیں تھا۔دردناک علاج کے باوجود وہ اپنے کو مضبوط بنائے رکھنے کی کوشش کررہے تھے اور انہوں نے آخری سانس تک لڑائی لڑی، جو بہت متاثرکن ہے۔
پرسون نے اداکار رشی کپور کے انتقال پر بھی تعزیت ظاہر کی، جن کی موت 30 اپریل کو ہوئی تھی۔اداکار رشی کپور لیوکیمیا جیسی بیماری میں مبتلا تھے۔
پرسون نے کہا میں انہیں اور ان کے خاندان کو طویل عرصے سے جانتا ہوں،وہ ایک زندہ دل انسان تھے اور وہ جہاں بھی جاتے تھے اس جگہ کو الگ ہی رنگ میں رنگ دے دیتے تھے۔وہ کم عمر میںچلے گئے۔عرفان بھی بہت جلدی ہم سب کو چھوڑ کر چلے گئے۔
پرسون جوشی نے ابھی حال ہی میں آسکر اور گریمی ایوارڈ بھارتی میوزک کمپوزر اے آر رحمان کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔