ETV Bharat / sitara

Sharmaji Namkeen Trailer : رشی کپور کے مداحوں کو اداکار کا آخری تحفہ،' شرما جی نمکین' کا ٹریلر ریلیز

رشی کپور کی آخری فلم 'شرما جی نمکین' کا ٹریلر آج ریلیز ہوگیا ہے۔ یہ فلم کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر 31 مارچ کو ریلیز کیا جائے گا۔ ٹریلر کو ریلیز کرنے سے قبل رشی کپور کے صاحبزادے رنبیر کپور نے ایک ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے فلم کو پیار دینے کی بات کہی تھی۔ Sharmaji Namkeen Trailer Release

author img

By

Published : Mar 17, 2022, 1:24 PM IST

رشی کپور کے مداحوں کو اداکار کا آخری تحفہ

بالی ووڈ کے مداحوں کو رشی کپور کی فلم شرما جی کا بے صبری سے انتظار تھا بالآخر اس فلم کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔ جی ہاں آنجہانی اداکار رشی کپور کی آخری فلم 'شرما جی نمکین' کے ٹریلر کو آج ریلیز کردیا گیا ہے۔ Rishi Kapoor's Last Film Sharmaji Namkeen

بالی ووڈ کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہو رہا ہے کہ ایک کردار کو دو اداکارؤں کے ذریعہ ادا کیا گیا ہے۔ اس فلم کے اہم کردار کو رشی کپور کی موت کے بعد اداکار پریش روال نے ادا کیا ہے۔ سال 2020 میں رشی کپور کی موت کے بعد فلم کے کچھ حصوں کو فلمانا باقی رہ گیا تھا، جسے بعد میں پرویش راول نے ادا کیا۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ ناظرین دونوں اداکار کو فلم میں شرما جی کا کردار ادا کرتے ہوئے دیکھیں گے۔ Paresh Rawal Completed Sharmaji Namkeen

ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ 'ریٹائرڈ ہونے کے بعد شرما جی ایک نئے شغل کی تلاش میں ہیں۔جہاں شرما جی کا بیٹا انہیں کہتے ہیں کہ وہ یوگا اور ڈرائیونگ کلاس میں حصہ لے لیں لیکن شرما جی کو کھانا پکانے میں زیادہ دلچسپی ہے۔'

اس فلم کو ہتیش بھاٹیا نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ فلم میں جوہی چاولہ، سہیل نئیر، تارک رائینا، ستیش کوشک، شیبہ چڈھا اور ایشا تلوار اہم کردار میں نظر آئیں گے۔ وہیں اس فلم کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم ایمیزون میں 31 مارچ کو ریلیز کیا جائے گا۔

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">

واضح رہے کہ فلم کے ٹریلر کو ریلز کرنے سے ایک دن قبل رشی کپور کے بیٹے رنبیر کپور نے ایک ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے اسے خاص فلم بتائی اور مداحوں سے اپیل کی کہ اس فلم کو اپنا پیار دیں۔

رنبیر کپور کہتے ہیں ' میں یہاں آپ کے ساتھ کچھ شیئر کرنے آیا ہوں جو شرما جی نمکین کو ایک خاص فلم بناتی ہے۔ یہ فلم میرے لیے خاص صرف اس لیے نہیں ہے کیونکہ یہ پاپا کی آخری فلم ہے، لیکن پاپا کو اس فلم کی کہانی پر پورا یقین تھا۔ مجھے یاد ہے جب فلم کی شوٹنگ کے دوران پاپا کی طبیعت خراب ہوئی تھی تب وہ چاہتے تھے کہ کسی بھی طرح یہ فلم مکمل ہوجائے۔ لیکن زندگی کو کچھ اور منظور تھا'۔

رنبیر مزید کہتے ہیں کہ' زندگی تو چلتی رہتی ہے، آپ نے سنا ہوگا لیکن میں نے پاپا کو اسے جیتے ہوئے دیکھا ہے۔ پاپا کے جانے کے بعد ایک پل کے لیے لگا کہ شاید یہ فلم پوری نہیں ہوگی۔ میں نے سوچا کہ پروستھیٹک پہن کر یہ رول پورا کروں یا وی ایف ایکس کی مدد لوں لیکن کچھ بھی کام نہیں۔تب اس مشکل وقت میں پریش راول نے اس کردار کو ادا کرنے کی منظوری دی اور ہم نے ایسے یہ فلم مکمل کیا۔ پریش روال جی کا شکریہ کہ انہوں نے یہ کردار ادا کیا اور ہم آپ تک یہ فلم پہنچا پائے'۔

مزید پڑھیں: Alia Birthday Birthday Celebration: عالیہ نے مالدیپ سے اپنی سالگرہ تقریب کی کچھ جھلیکاں شیئر کی، دیکھیں ویڈیو

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.