گزشتہ اتوار کو دہلی کے ہسپتال میں زیر علاج معروف اداکار رشی کپور آج ممبئی واپس آگئے ہیں۔ رشی کپور نے اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور یہ بھی بتایا کہ اب نیوٹروفلس کی تعداد کم ہو گئی ہے۔
رشی کپور نے ٹویٹ کے زریعہ کنبہ، دوست اور فینس کو بتایا کہ 'میں پچھلے 18 دن سے دہلی میں فلم کی شوٹنگ کر رہا تھا اور آلودگی اور نیوٹروفلز کی کم تعداد کے سبب مجھے انفیکشن ہوگیا تھا، مجھے ہسپتال میں داخل ہونا پڑا تھا۔ آپ میرے لیے فکر مند تھے، اس کا میں شکر گزار ہوں۔'
انہوں نے کہا کہ 'مجھے انفیکشن ہوگیا تھا جس کا علاج جاری تھا، یہ کوئی ڈرامہ نہیں تھا مجھے پولوشن کی وجہ سے انفیکشن ہوا تھا۔'
واضح رہے کہ گذشتہ روز رنویر کپور اور معروف اداکارہ عالیہ بھٹ دہلی ہسپتال رشی کپور کی عیادت کے لیے گئے تھے۔