ETV Bharat / sitara

بالی ووڈ کا فلائنگ سکھ کو خراج تحسین

author img

By

Published : Jun 19, 2021, 11:32 AM IST

پدم شری یافتہ ملکھا سنگھ (Milkha Singh) کا 91 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ہے جس پر سیاسی رہنماوں کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ کے فرحان اختر، پرینکا چوپڑا، شاہ رخ خان اور دیگر مشہور و معروف شخصیات نے بھی غم کا اظہار کیا ہے۔

RIP Milkha Singh: Farhan, Priyanka, SRK and others pay tribute to 'Flying Sikh'
بالی ووڈ کا فلائنگ سکھ کو خراج تحسین

بالی ووڈ کی مشہور شخصیات فرحان اختر، پرینکا چوپڑا، شارخ خان اور دیگر نے 'فلائنگ سکھ' ملکھا سنگھ کی وفات پر خراج تحسین پیش کیا۔ ملکھا سنگھ کی پیدائش غیر منقسم ہندوستان کے لائل پور میں ہوئی تھی جو اب پاکستان میں واقع ہے۔

فلائنگ سکھ (Flying Sikh) کے نام سے مشہور ملکھا سنگھ Milkha Singh ایک ماہ تک کورونا انفیکشن corona infection سے لڑنے کے بعد جمعہ کے روز انتقال کرگئے۔ اس سے قبل ان کی اہلیہ اور بھارتی والی بال ٹیم کی سابق کپتان نرمل کور کی بھی کورونا انفیکشن کے باعث موت ہوگئی تھی۔

2013 کے قومی ایوارڈ یافتہ فلم بھاگ ملکھا بھاگ میں ملکھا سنگھ کے کردار کو پردہ سنیما پر ادا کرنے والے فرحان اختر نے لیجنڈری ایتھلیٹ کے انتقال پر غم کا اظہار کیا۔

courtesy twitter
بشکریہ ٹویٹر

کنگ خان شاہ رخ خان نے بھی ٹویٹر پر ملکھا سنگھ کو جذباتی خراج تحسین پیش کیا اور لکھا "فلائنگ سکھ اب ہمارے ساتھ نہیں ہونگے لیکن ان کی موجودگی ہمیشہ محسوس کی جائے گی اور ان کی میراث بے مثال رہے گی۔ آپ میرے ساتھ ساتھ لاکھوں لوگوں کے لیے مثال ہو۔

courtesy twitter
بشکریہ ٹویٹر

اداکارہ تاپسی پنو نے بھی 'فلائنگ سنگھ' کے انتقال کی افسوسناک خبر سننے کے بعد اپنے ٹویٹر ہنڈل پر ایک ٹوٹے ہوئے دل کی اموجی کے ساتھ لکھا کہ"اور وہ بہت دور اڑ گئے۔

courtesy twitter
بشکریہ ٹویٹر

اکشے کمار نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر لیجنڈ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور لکھا کہ ملکھا سنگھ جی کے انتقال کے بارے میں سن کر بہت افسوس ہوا۔ ایک کردار جس کا مجھے ہمیشہ کے لیے آن اسکرین نہ کھیلنے پر افسوس ہے۔ آپ کو جنت میں سنہری دوڑ ہو فلائنگ سکھ اوم شانتی سر۔

courtesy twitter
بشکریہ ٹویٹر

گلوبل اسٹار پرینکا چوپڑا جونس نے بھی سابق ایتھلیٹ کے انتقال پر غم کا اظہار کیا اور یاد کیا کہ ان کی چمک نے پہلی ملاقات کو کس طرح خصوصی بنایا۔"آپ کے پرتپاک خیرمقدم نے ہماری پہلی ملاقات کو خاص کردیا۔ میں آپ کے کردار سے متاثر ہوں، آپ کے ملک میں تعاون اور آپ کی عاجزی سے متاثر ہوں۔ اوم شانتی ملکھا جی۔ لواحقین کو نیک خواہشات اور دعائیں بھیج رہی ہوں۔

courtesy twitter
بشکریہ ٹویٹر

مزید پڑھیں:

ملکھا سنگھ کے انتقال پر ملک کے اعلیٰ رہنماؤں کی تعزیت

Milkha Singh: ملکھا سنگھ جن کی سادگی نے ایک مثال قائم کی

لیجنڈری ایتھلیٹ چار مرتبہ ایشین گیمز میں طلائی تمغہ جیت چکے ہیں جبکہ 1958 میں دولت مشترکہ کھیلوں کے چیمپیئن بھی ہیں۔وہ اب بھی ایشین اور دولت مشترکہ چیمپئن شپ میں گولڈ جیتنے والے واحد ہندوستانی ایتھلیٹ ہیں۔

کھیل کی کامیابیوں کے اعتراف میں انہیں ہندوستان کے چوتھے اعلیٰ شہری اعزاز پدم شری سے بھی نوازا گیا۔

ملکھا سنگھ کی موت چندی گڑھ کے پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ میں ہوئی جہاں ان کا کووڈ 19 کی وجہ سے علاج چل رہا تھا۔

ملکھا سنگھ کے ایک بیٹا اور تین بیٹیاں ہیں۔ ان کا بیٹا جیو ملکھا سنگھ بھی ایک مشہور گولفر ہے۔ سنگھ کی اہلیہ اور انڈین ویمن نیشنل والی بال ٹیم کے سابق کپتان نرمل ملکھا سنگھ نے 13 جون کو 85 سال کی عمر میں کورونا سے موت ہوگئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.