سلمان خان اور ریمو ڈسوزا فلم 'ریس 3'میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔
سلمان اور ریمو ایک بار پھر ساتھ میں کام کرتے نظر آ سکتے ہیں۔ فلم کا نام ہوگا ڈانسنگ ڈیڈ اور اس میں ریمو ایک بار پھر سلمان خان کو ہدایت کرتے نظر آ سکتے ہیں۔
ریمو ڈسوزا نے کہا کہ 'ہم سلمان خان کے ساتھ ڈانسنگ ڈیڈ نامی ایک فلم کرنے جا رہے ہیں۔ میرے پاس اسکرپٹ بھی ہے اور جب بھی وہ کہیں گے کہ ان کے پاس وقت ہے، ہم اس پر کام شروع کریں گے'۔
مزید پڑھیں: کبیر خان کی ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت
انھوں نے مزید کہا کہ 'مجھے خوشی ہے کہ سلمان نے ریس 3 فلم کی ہدایت کے لئے مجھے منتخب کیا تھا. میں خوش نصیب ہوں اور باکس آفس نتیجے سے خوش بھی ہوں'۔