مشہور گلوکار ایس پی بالا سبرامنیم کا جمعہ کے روز 74 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔
معروف گلوکار کی موت کی خبر سے ایک بار پھر فلمی دنیا میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ فلم انڈسٹری کے اداکار سوشل میڈیا پر انہیں خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔
فلمی دنیا کے دبنگ سلمان خان نے ایس پی بالا سبرامنیم کو یاد کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ 'بالا سبرامنیم سر کی موت کی خبر سن کر دل ٹوٹ گیا۔ آپ اپنے بہترین موسیقی اور گانوں کے لیے ہمیشہ یاد کیے جائیں گے۔ اہل خانہ سے میری تعزیت۔'
فلم اداکار اکشے کمار نے ٹویٹ کرتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی۔ انہوں نے لکھا کہ 'بالا سبرامنیم جی کی موت کی خبر سن کر مجھے بہت دکھ ہوا ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران ورچوئل کنسرٹ میں ان سے بات کی گئی۔ اس وقت وہ بالکل صحتمند اور خوش تھے۔ زندگی واقعی غیر متوقع ہے۔ اہل خانہ سے میری تعزیت۔ '
لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر نے ٹویٹ کیا کہ 'باصلاحیت گلوکار ایس پی بالا سبرامنیم جی کی موت کی خبر سن کر مجھے بہت دکھ ہوا ہے۔ ہم نے ایک ساتھ بہت سے گانے گائے، بہت سے شوز بھی کیے، سب باتیں یاد آ رہی ہیں۔ میری تعزیت ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہے۔'
وہیں اے آر رحمان نے لکھا 'خدا آپ کی روح کو سکون دے۔ بکھرا ہوا محسوس کر رہا ہوں۔'
مہیش بابو نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ 'ایس پی بالا سبرامنیم اب نہیں رہے، اس پر یقین کرنا مشکل ہے۔'
رتیش دیش مکھ نے لکھا کہ 'ہم بنیں تم بنے ایک دوجے کے لیے۔ ایس پی بالا سبرامنیم جی، زبردست موسیقی کے لئے آپ کا شکریہ۔ اداس دل کے ساتھ میں کہہ رہا ہوں - '
رام چرن نے لکھا ، 'مجھے یہ جان کر حیرت ہوئی کہ ہمارے خوش مزاج ایس پی بالا سبرامنیم اب نہیں رہے۔ انڈسٹری میں یہ نقصان ناقابل یقین ہے۔ میری تعزیت ان کے پورے کنبے کے ساتھ ہے۔'
یہ بھی پڑھیں: راموجی راؤ نے ایس پی بالا سبرمنیم کی موت پر غم کا اظہار کیا
واضح ہو کہ بالا سبرامنیم نے پانچ دہائیوں کے دوران 16 زبانوں میں 40،000 سے زیادہ گانے گائے۔