ETV Bharat / sitara

رنویر نے کہا وہ دیپیکا کے کپڑے نہیں پہنتے ہیں، ویڈیو دیکھیں - رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون

اداکار رنویر سنگھ جہاں اپنی شاندار اداکاری کی وجہ سے جانے جاتے ہیں وہیں، ان کے عجیب و غریب کپڑے بھی مداحوں کے درمیان کافی مقبول ہیں۔ بعض اوقات ان کے کپڑے دیکھ کر مداح یہ سوچنے پر مجبور ہوجاتے ہیں کہ کہیں رنویر دیپیکا کے کپڑے تو نہیں پہنتے ہیں۔ جانئیے اس ویڈیو میں 'دل دھڑکنے دو' کی اداکارہ پرینکا چوپڑا نے رنویر سے دیپیکا سے کپڑے چوری کر کے پہننے کے بارے میں کیا پوچھا؟

رنویر نے کہا وہ دیپیکا کے کپڑے نہیں پہنتے ہیں، ویڈیو دیکھیں

author img

By

Published : Feb 16, 2021, 5:29 PM IST

جب بھی بالی ووڈ میں رنویر سنگھ کے فیشن کی بات کی جاتی ہے تو لوگوں کے ذہن میں ان کا اترنگی روپ سامنے آ جاتا ہے۔ کئی مداحوں کی طرح بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا کو بھی یہ جاننے کا تجسس ہے کہ کہیں رنویر اپنی بیوی دیپیکا کے کپڑے تو نہیں پہنتے۔

ایک ورچوئل بات چیت کے دوران پرینکا نے اداکار سے پوچھا کہ کیا تم دیپیکا کے کپڑے چوری کرتے ہو یا اس سے ادھار میں لیتے ہو؟

جس کے جواب میں رنویر نے ہنستے ہوئے کہا کہ 'نہیں ، میں ایسا نہیں کرتا۔ میرے پاس اتنے اچھے کپڑے ہوتے ہیں کہ کبھی کبھی دیپیکا میرے کپڑے چوری کرکے پہنتی ہیں۔ رنویر کا یہ جواب سن کر پرینکا نے بھی اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ بھی کبھی کبھی ایسا کرتی ہیں۔

پرینکا کہتی ہیں کہ کبھی کبھی وہ اپنے شوہر نک جونس کے نئے کپڑے نک کے پہننے سے پہلے ہی پہن لیتی ہیں۔

واضح رہے کہ رنویر اور پرینکا نے گنڈے، باجی راؤ مستانی اور دل دھڑکنے دو جیسی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.