ETV Bharat / sitara

Randeep Hooda Debut in Web Series: 'کیٹ' سے ویب سیریز میں ڈیبیو کریں گے رندیپ ہڈا - رندیپ ہڈا ویب سیریز میں قدم رکھنے کو تیار

بالی ووڈ اداکار رندیپ ہڈا جلد ہی ویب سیریز کی دنیا میں قدم رکھنے والے ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعہ اس کی جانکاری دی۔ Randeep Hooda Debut in Web Series

'کیٹ' سے ویب سیریز میں ڈیبیو کریں گے رندیپ ہڈا

author img

By

Published : Feb 23, 2022, 4:26 PM IST

بالی ووڈ اداکار رندیپ ہڈا 'کیٹ' سے ویب سیریز میں ڈیبیو کر رہے ہیں۔ رندیپ ہڈا نیٹ فلکس پلیٹ فارم پر ریلیز ہونے والی ویب سیریز کیٹ میں نظر آئیں گے۔

اس سیریز میں رندیپ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، یہ رندیپ کی پہلی ویب سیریز ہے۔ اس کا فرسٹ لُک ریلیز کردیا گیا ہے۔ فرسٹ لُک پر رندیپ کے کردار کی ایک جھلک دکھائی گئی ہے۔ Randeep Hooda to Star in CAT Web Series

تصویر شیئر کرتے ہوئے رندیپ نے لکھا ’’جب چھپنے کی کوئی جگہ نہ ملے تو آپ کہاں جائیں گے؟ کیٹ کا اعلان کرتے ہوئے مجھے بے حد خوشی ہو رہی ہے جس میں منشیات، دھوکہ دہی اور خطرہ اکٹھے ہو کر ہنگامہ برپا کر نے والے ہیں۔ فلم جلد ہی نیٹ فلکس پر آرہی ہے‘‘۔

بتایا جا رہا ہے کہ کیٹ ایک کرائم تھرلر ہے، جس کی کہانی پنجاب کے پس منظر میں دکھائی گئی ہے۔ یہ ایک معصوم شخص کے بارے میں ہے جو منشیات فروشوں، غنڈوں، پولیس اور سیاست کے درمیان چل رہی سازش میں پھنس جاتا ہے۔

رندیپ نے کہا ’’کیٹ میں عالمی شائقین کو متاثر کرنے کے تمام اجزاء موجود ہیں۔ اس سیریز کے ذریعے بطور فنکار مجھے ایک نیا چہرہ دکھانے کا موقع ملا۔

اہم بات یہ ہے کہ کیٹ کو بلوندر سنگھ جنجوعہ نے روپندر چاہل اور انتیج سنگھ کے ساتھ ڈائریکٹ کیا ہے اور اسے پروڈیوس مووی ٹنل پروڈکشن نے جیلی بین انٹرٹینمنٹ کے اشتراک سے کیا ہے۔ اس سیریز کو جنجوعہ اور چاہل نے انیل رودھن اور جمی سنگھ کے ساتھ مل کر لکھا ہے‘‘۔

مزید پڑھیں: Vikram First Look: فلم ' وکرم ویدھا' سے سیف کا پہلا لُک کل جاری ہوگا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.