ETV Bharat / sitara

Rajnikanth's Daughter Bollywood Debut: رجنی کانت کی بیٹی ایشوریہ بالی ووڈ میں قدم رکھنے کو تیار - ایشوریہ رجنی کانت ہدایتکار

رجنی کانت کی بیٹی ایشوریہ رجنی کانت بالی ووڈ میں قدم رکھنے جارہی ہیں۔ ایشوریہ ساؤتھ فلم انڈسٹری میں ڈائریکٹر اور گلوکارہ ہیں۔ ایشوریہ بطور ہدایت کار ہندی سنیما میں اپنا ہاتھ آزمانے جا رہی ہیں۔ Rajnikanth's Daughter Bollywood Debut

رجنی کانت کی بیٹی ایشوریہ بالی ووڈ میں قدم رکھنے کو تیار

author img

By

Published : Mar 21, 2022, 3:38 PM IST

ساؤتھ فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار رجنی کانت کی بیٹی ایشوریہ رجنی کانت بالی ووڈ میں قدم رکھنے جارہی ہیں۔ ایشوریہ بطور ہدایت کار ہندی سنیما میں اپنا ہاتھ آزمانے جا رہی ہیں۔ فلم کا ٹائٹل بھی طے کر لیا گیا ہے۔ ایشوریہ اپنا پہلا بالی ووڈ پروجیکٹ پروڈیوسر مینو اروڑہ کے ساتھ شروع کرنے جا رہی ہیں۔ یہ ایک سچی محبت کی کہانی پر مبنی فلم ہوگی۔ Aishwarya Rajnikanth to Debut in Bollywood as Director

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشوریہ 'او ساتھی چل' کے نام سے ہندی فلم بنانے جا رہی ہیں۔ فلم کی کہانی پر کام جاری ہے۔ پروڈیوسر مینو نے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فلم کی اسٹار کاسٹ کا انتخاب ہونا باقی ہے۔ ایشوریہ کے بارے میں بات کریں تو وہ حال ہی میں اپنے گانے 'مسافر' سے سرخیوں میں نظر آئی تھی۔

رجنی کانت کی بیٹی ایشوریہ نے سال 2004 میں ساؤتھ اداکار دھنوش سے شادی کی تھی اور دونوں اس سال کے شروع میں ایک دوسرے سے علیحدہ ہوگئے تھے۔ دونوں نے سوشل میڈیا پر اپنی علیحدگی کی جانکاری دی تھی ۔ فی الحال ان کی علیحدگی کی وجہ کا انکشاف نہیں ہوا ہے۔

علیحدگی کے بعد دونوں نے ہی بچوں کی ذمہ داری اٹھائی ہے۔ اگر دھنوش اپنے کام میں مصروف ہوتے ہیں تو بچوں کو ایشوریہ کے گھر چھوڑ دیا جاتا ہے اور جب ایشوریا مصروف ہوتی ہیں تو بچوں کو دھنوش کے پاس رہتے ہیں۔ اس طرح دونوں مل کر بچوں کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔

دھنوش کے کام کی بات کریں تو ساؤتھ فلم انڈسٹری میں ان کا سکہ چلتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی وہ بالی ووڈ میں بھی قدم رکھ چکے ہیں۔ حال ہی میں دھنوش فلم 'اترنگی رے' میں نظر آئے تھے۔ اس فلم میں وہ سارہ علی خان کے ساتھ نظر آئے تھے۔ فلم میں اکشے کمار نے بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.