ETV Bharat / sitara

رجنی کانت اپولو اسپتال سے ڈسچارج - اپولو اسپتال کی پریس ریلیز

بلڈ پریشر کے شدید اتار چڑھاؤ کے سبب فلم اداکار رجنی کانت اپولو اسپتال میں زیر علاج تھے، آج ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے میڈیکل رپورٹس کا جائز لینے کے بعد معروف تمل اداکار کو اپولو اسپتال سے ڈسچارج کردیا ۔ اسپتال سے چھٹی ملنے کے بعد رجنی کانت حیدرآباد سے چنئی کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔

Tamil actor RajniKanth
معروف تمل اداکار رجنی کانت
author img

By

Published : Dec 27, 2020, 4:46 PM IST

تلنگانہ کے حیدرآباد میں واقع اپولو اسپتال کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق رجنی کانت کی حالت میں بہتری ہوئی ہے، استپال کی جانب سے اس ضمن میں رجنی کانت کا ایک ہیلتھ بلیٹن بھی جاری کیا گیا ہے۔

اپولو ہاسپٹل نے بتایا کہ سپر اسٹار رجنی کانت کی میڈیکل رپورٹس میں کوئی تشویش نہیں ہے، بلڈ پریشر کے اتار چڑھاؤ کا علاج کیا جارہا ہے اور ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے سہ پہر میں جائزہ لینے کے بعد انھیں ڈسچارج کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔

Apollo Hospital Press Release
اپولو ہاسپٹل کی پریس ریلیز

اسپتال سے تعلق رکھنے والے ایک میڈیکل بلیٹن میں 70 سالہ اداکار کی صحت سے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا "تمام جانچ کی رپورٹس آچکی ہیں اور جس میں کوئی تشویش کی بات نہیں ہے۔"

واضح ہو کہ بلڈ پریشر میں اتار چڑھاؤ کے باعث انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ وہ اپنی فلم 'اناتھ' کی شوٹنگ کے لیے حیدرآباد آئے ہوئے تھے۔ اداکار 2021 کے تمل ناڈو اسمبلی انتخابات سے قبل اگلے ماہ ہی اپنی سیاسی پارٹی شروع کرنے والے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.