بلڈ پریشر میں اتار چڑھاؤ اور تھکن کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہونے کے دو دن بعد اداکار رجنیکنت کو اتوار کے روز حیدرآباد کے اپولو اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔ان کی اہلیہ لتا رجنی کانت نے آرتی کے ساتھ سپراسٹار کا گھر میں استقبال کیا۔
فلم کبالی کے اداکار گذشتہ کچھ دنوں سے حیدرآباد میں اپنی آئندہ فلم اننٹھے کی شوٹنگ کر رہے تھے۔فلم کے کچھ عملہ کے کووڈ 19 متاثر پائے جانے کے بعد فلم کی شوٹنگ کو روکنا پڑا، جبکہ سپراسٹار کا کووڈ رپورٹ منفی آیا تھا۔فلم کے کچھ عملے کے کورونا متاثر پائے جانے کے بعد اداکار نے خود ساختہ علیحدگی اختیار کرلی تھی۔
اتوار کے رو70 سالہ اداکار کو اپولو اسپتال سے فارغ کردیا گیا، جہاں انہیں جمعہ کے روز بلڈ پریشر میں اتار چڑھاؤ کی شکایت کی وجہ سےداخل کرایا گیا تھا۔
اسپتال نے بتایا کہ اداکار کی طبی حالت میں بہتری ہونے کے بعد فارغ کردیا گیا تھا۔ جس کے بعد اداکار اپنی بیٹی ایشوریہ دھنوش کے ساتھ چنئی کے لئے روانہ ہوگئے۔
چنئی کے اپنے گھر میں پہنچنے کے بعد ان کی اہلیہ لتا رجنی کانت نے آرتی کے ساتھ سپر اسٹار کا استقبال کیا۔ جس کے بعد سے ان کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔