ممبئی کرائم برانچ کے پراپرٹی سیل نے بزنس مین اور اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا سے متعلق پورنوگرافی کیس میںمہاراشٹر کے ورسووا اور بوریولی علاقوں سے ایک کاسٹنگ ڈائریکٹر سمیت چار مزید افراد کو گرفتار کیا ہے۔four Arrested in Raj Kundra Pornography Case
ملزمین کی شناخت نریش کمار رام اوتار پال (29)، سلیم گلاب سید (30)، عبدالگلاب سید (24) اور امان سبھاش برنور (22) کے طور پر کی گئی ہے۔
کرائم برانچ نے کہا کہ کیس کے درج ہونے کے بعد سے یہ چار ملزمین فرار تھے۔
پولیس نے مزید کہا، "گرفتار ملزمان میں سے ایک کاسٹنگ ڈائریکٹر ہے، جبکہ باقی تین اس کے ساتھی ہیں۔ ان ملزمان پر ماڈلز کو فحش فلموں کی شوٹنگ کے لیے مجبور کرنے کا الزام ہے۔" کرائم برانچ کو اطلاع ملی تھی کہ نریش کمار گوا میں چھپا ہوا ہے۔ پولیس کو اس کے ورسووا پہنچنے کی اطلاع ملی، جس کے بعد پولیس نے جال بچھا کر ملزم کو ممبئی کے ورسووا علاقے سے گرفتار کر لیا۔
گزشتہ سال دسمبر میں سپریم کورٹ نے بزنس مین اور بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو فحش مواد تیار کرنے اور نشر کرنے کے الزامات میں سے متعلق ایک کیس میں گرفتاری سے چار ہفتوں کا تحفظ فراہم کیا تھا۔ گزشتہ سال 20 ستمبر کو راج کندرا کو ممبئی کی ایک عدالت نے پورنوگرافی کیس میں 50 ہزار روپے کے جرمانے پر ضمانت دی تھی۔
راج کو 19 جولائی کو 11 دیگر لوگوں کے ساتھ مبینہ طور پر فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔