پنجابی گلوکار بی پراک گھر بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔ گلوکار نے اس کی خوشخبری جمعرات کو انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو دی ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر اپنے بیٹے کی تصویر شیئر کی۔ حالانکہ تصویر میں بچے کا چہرا نہیں نظر آ رہا ہے۔
انہوں نے لکھا ، "اے میرے رب، یہ لکھتے ہوئے میرے ہاتھ کانپ رہے ہیں۔ بچہ ہونے پر میں بہت خوش ہوں۔ اس کے لیے میری اہلیہ کا بہت بہت شکریہ۔ میں نے آپ کو ان نو ماہ میں دیکھا ہے۔ آپ ساری رات جاگتی رہتی تھیں ، یہ ماں کے علاوہ اور کوئی نہیں کر سکتا۔ "
یہ بھی پڑھیں:
'بوم' سے لیکر 'بھارت' تک آسان نہیں تھا کترینہ کا سفر
سوشل میڈیا پر بی پراک کو مداحوں نے مبارک باد دی۔ اداکارہ گوہر خان نے کہا کہ 'بہت بہت مبارک باد۔ خدا آپ کے اہل خانہ کو سلامت رکھے۔'
بی پراک لو سانگ 'فی الحال' کے سیکول میں آنے کے لیے تیار ہیں۔