ETV Bharat / sitara

پرینکا چوپڑا اور نک جونس آسام سیلاب میں متاثرہ افراد کی مالی امداد کریں گے - پرینکا چوپڑا اور نک جونس آسام سیلاب متاثرہ کی مدد کریں گے

آسام میں سیلاب نے تباہی مچا دی ہے۔ اس آفت کے وقت میں پرینکا چوپڑا جونس اور ان کے شوہر نک جونس ریاست میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی مالی مدد کرنے کے لیے سامنے آئے ہیں ۔جہاں بے واچ اداکارہ نے ٹوئیٹر کے ذریعہ یہ خبر شیئر کی، وہیں شوہر نک جونس نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعہ اس خبر کو شیئر کیا۔

author img

By

Published : Jul 27, 2020, 1:27 PM IST

اداکارہ پرینکا چوپڑا جونس اور گلوکار نک جونس نے آسام سیلاب سے متعلق مالی امداد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بھی سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے سامنے آئیں۔

آسام میں آئے سیلاب سے 100 لوگوں کی ہلاکتیں ہوگئی ہیں وہیں کم از کم 129 جانوروں نے اپنی جانیں گنوا دی ہے۔

داکارہ کے ساتھ گلوکارہ نے سوشل میڈیا پر چند تنظیموں کے نام شیئر کیے ہیں ، جو ریاست میں امداد اور بچاؤ کے کاموں میں شامل ہیں ، جن کو لوگ اپنا چندہ بھیج سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:بی ایس پی کا راجستھان ہائی کورٹ جانے کا اعلان

پرینکا نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اگرچہ ہم سب اب بھی عالمی وبائی بیماری کے اثرات سے نمٹ رہے ہیں، وہیں بھارت کی ریاست آسام ایک اور بڑے بحران سے دوچار ہے۔ بھاری مانسون بارشوں سے آنے والے سیلاب نے لاکھوں افراد کی زندگی کو متاثر کیا ہے۔

پرینکا نے ایکشن ایڈ اور ریپڈ ریسپانس نامی دو تنظیموں کے نام شیئر کیا، جو زمینی سطح پر لوگوں کی مدد کےلیے کام کر رہے ہیں۔

نِک نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی یہی پیغام پوسٹ کیا ہے جس میں سیلاب سے نجات کے لئے کام کرنے والی دو تنظیموں ایکشن ایڈ اور ریپڈ رسپانس کی تفصیلات بھی شیئر کی گئی ہیں۔

اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) کے مطابق اتوار تک سیلابوں نے 96 افراد کی جانیں لے لیں۔ آسام حکومت کے مطابق ڈوبنے اور دیگر وجوہات کی وجہ سے بوکاخت کے کازی رنگا نیشنل پارک اور ٹائیگر ریزرو میں جانوروں کی مجموعی طور پر 129 ہلاکتیں ہوئیں۔

ایس ڈی ایم اے نے بتایا کہ ریاست میں 496 امدادی کیمپوں میں 50،136 افراد مقیم ہیں۔

آسام کے مختلف اضلاع میں رواں سال چوتھی بار سیلاب نے تباہی مچا دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.