ETV Bharat / sitara

اداکارہ عائزہ خان نے موت کی افواہوں پر برہمی کا اظہار کیا - اداکارہ عائزہ خان نے موت کی افواہوں پر برہمی کا اظہار کیا

پاکستان کے شہر کراچی میں ہوائی جہاز حادثے کے بعد پاکستانی اداکارہ عائزہ خان اور ان کے شوہر کے انتقال کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگی، اداکارہ نے اب خود ہی انسٹاگرام پر افواہیں پھیلانے والوں پر اپنا غصہ ظاہر کیا ہے۔

pak actor ayeza khan angry reaction on her death rumors in PIA plane crash
پاکستانی اداکارہ عائزہ خان
author img

By

Published : May 23, 2020, 7:41 PM IST

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) طیارہ حادثے میں متعدد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جو گذشتہ روز پاکستان کے شہر کراچی میں ہوائی اڈے کے قریب پیش آیا تھا۔ معلومات کے مطابق، اس حادثے میں قریب 97 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

طیارہ حادثے کے بعد پاکستانی اداکارہ عائزہ خان اور ان کے شوہر کے انتقال کی خبریں بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، کچھ دیر بعد اداکارہ نے خود انسٹاگرام پر اپنی پوسٹس شیئر کیں اور ان افواہوں پر برہمی کا اظہار کیا۔

pak actor ayeza khan angry reaction on her death rumors in PIA plane crash
پاکستانی اداکارہ عائزہ خان

عائزہ خان نے لکھا کہ 'ایسی افواہوں کو پھیلانا بند کرو۔ میں اور میرے شوہر بالکل ٹھیک ہیں۔ اللہ ایسے لوگوں کو ہدایت دے جو بغیر کسی تصدیق کے کچھ بھی لکھ دیتے ہیں۔ اللہ ہم سب کو اپنے حفط و امان میں رکھے اور اس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو صبر دے'۔

ان کے شوہر دانش تیمور نے بھی ان فرضی خبروں کا انکشاف کرتے ہوئے اپنی پوسٹس انسٹاگرام پر شیئر کیں۔

بتا دیں کہ عائزہ خان پاکستان کی معروف اداکارہ ہیں۔ انہوں نے کئی سپر ہٹ سیریل میں کام کیا ہے۔ ان میں 'افضل'، 'میری زندگی ہے تو'، 'ساری بھول ہماری تھی'، 'تھوڑا سا حق' اور 'ادھوری عورت' وغیرہ شامل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.