ETV Bharat / sitara

بالی ووڈ اداکار دھرمیندر نے کسانوں کے حق میں ٹویٹ کیا

بالی ووڈ کے مایہ ناز اداکار دھرمیندر دیول نے نئے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کررہے کسانوں کے لیے ٹویٹ کیا۔

بالی ووڈ اداکار دھرمیندر نے کسانوں نے حق میں ٹویٹ کیا

author img

By

Published : Dec 11, 2020, 6:31 PM IST

بالی ووڈ کے معروف اداکار پچاسی برس کے دھرمیندر دیول نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ' کسان بھائیوں کو تکلیف میں دیکھ کر وہ کافی درد محسوس کررہے ہیں، حکومت کو اس سلسلے میں جلد کچھ کرنا چاہیے'۔

اس ٹویٹ میں انھوں نے ایک تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں وہ غمزدہ نظر آرہے ہیں۔

حالانکہ انھوں نے اس سے قبل کسانوں کے احتجاج سے متعلق ایک ٹویٹ بھی کیا تھا جسے ٹرولنگ کے بعد انھوں نے ڈیلیٹ کردیا تھا۔

بھارت میں متنازع زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی احتجاجی تحریک ہر گزرتے دن کے ساتھ زور پکڑ رہی ہے۔ منگل کو کسانوں نے اپنے مطالبات کے حق میں ’بھارت بند‘ منایا جس کی حمایت دو درجن سیاسی جماعتوں، کچھ مزدور تنظیموں اور ٹرانسپورٹ یونینز نے کی۔

کسان مرکزی حکومت کے منظور کردہ تین متنازع زرعی قوانین کی واپسی، اناج منڈیوں کو ختم نہ کرنے، اناج کی کم سے کم سپورٹ پرائس یا ایم ایس پی کو برقرار رکھنے اور کسانوں کے قرضے معاف کرنے کے مطالبات کو لے کر برسر احتجاج ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.