ETV Bharat / sitara

'رشی کپور جیسا کوئی نہیں ہوسکتا' - موشومی چٹرجی نے رشی کپور کو خراج تحسین پیش کی

اداکار موشومی چیٹرجی نے اداکار رشی کپور کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی ان کے "دوست" جیسا نہیں ہوسکتا ہے۔

موشومی چیٹرجی:رشی کپور جیسا کوئی نہیں ہوسکتا

author img

By

Published : May 1, 2020, 10:18 PM IST

موشومی چیٹرجی اور رشی کپور صرف ایک دوسرے کے اچھے دوست نہیں تھے بلکہ پڑوسی بھی تھے۔

موشومی نے کہا کہ "چنٹو میرے دوست، ساتھی اسٹار ، ہدایتکار اور پڑوسی تھے۔میرے پاس اپنے غم کو اظہار کرنے کے لیے کوئی الفاظ نہیں ہے اور میں اچھا کیسا محسوس کرسکتی ہوں۔یہ فلم انڈسٹری کا بہت بڑا نقصان ہے۔ کوئی بھی ان جیسا نہیں ہوسکتا ہے۔"

اپنے پرانے دنوں کو یاد کرتے ہوئے موشومی نے کہا کہ میں نے ان کے ساتھ نہ صرف ایک معاون اداکار کی حیثیت سے کام کیا ہے بلکہ ان کی ہدایتکاری میں بنی فلم میں کام بھی کیا ہے ۔ میں نے ان کی ہدایتکاری میں بنی فلم آ اب لوٹ چلیں میں کام کیا تھا۔وہ بطور ہدایتکار اور پروڈیوسر فلم کے سیٹ پر ہم سب کا خیال رکھتے تھے۔ایک اداکار ہونے کے ناطے وہ اداکاروں کی مشکلات کو سمجھتے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں ان کی پڑوسی بھی تھی۔میری بیٹی پائل کے انتقال کے وقت ہماری آخری بار ملاقات ہوئی تھی۔یہاں تک کہ وہ میری بیٹی کی شادی میں بھی شریک ہوئے تھے۔ہم نے شادی میں صرف فلمی دنیا سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگوں کو ہی مدعو کیا تھا اور چنٹو اس میں سے ایک تھے۔
جب رشی کپور علاج کے لئے امریکہ میں تھے تب بالیکا ودھو اداکارہ کی ان کے ساتھ فون پر ہمیشہ گفتگو ہوجاتی تھی۔

انہوں نے کہا ان کی موت کی خبر سے مجھے گہرا صدمہ پہنچا ہے۔پہلے عرفان اور اب چنٹو۔یہ دونوں نہ صرف عظیم اداکار تھے بلکہ بہت اچھے انسان بھی تھے۔ کل اور آج کا دن بہت ہی خراب دن ہیں۔ دونوں ہی دن میں نے صبح آنکھ کھولی اور بری خبریں سنیں کو ملی۔

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ رشی ان کے سب سے سچے دوست تھے۔ پِکو کی ریلیز کے بعد چاندنی اداکار نے ان کی حوصلہ افزائی کی تھی۔

موشومی نے آخر میں لکھا کہ آج میرے پاس یادوں کے سوا کچھ نہیں ہے جو میرے ذہن میں زندہ ہیں۔میرے پاس رشی کی اتنی یادیں ہیں کہ میں اس کے بارے میں گھنٹوں بات کرتی رہ سکتی ہوں اور پھر بھی یہ مکمل نہیں ہوسکتی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.