اداکارہ نیتو کپور نے پیر کے روز سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں وہ رشی کے انتقال سے پہلے ان کی دیکھ بھال کررہی پوری میڈیکل ٹیم کو شکریہ ادا کیا ہے۔
61 سالہ اداکارہ نے انسٹاگرام پر دو تصویریں شیئر کی جس کے ساتھ انہوں نے پوسٹ لکھا ۔پہلی تصویر میں رشی کپور مسکرا رہے ہیں۔پوسٹ میںانہوںنے اسپتال اور اسٹاف کو شکریہ ادا کیا جنہوں نے اداکار کی اپنوںکی طرح دیکھ بھال کی۔
اداکارہ نے لکھا کہ ایک فیملی ممبر ہونے کے ناطے ہمیں اس نقصان کا احساس ہے۔جب ہم ساتھ بیٹھتےہیں اور پچھلے کچھ مہینوں کے بارے میں سوچتے ہیں تو ہم خود کو بہت شکرگزار محسوس کرتے ہیں ۔ایچ این ریلائنس اسپتال کے ڈاکٹروں کا شکریہ۔ڈاکٹروں کی پوری ٹیم کا شکریہ۔ڈاکٹر ترنگ گیان چندانانی کی سربراہی میں کام کررہے نرسوں کا شکریہ جنہوں نے میرے شوہر کے ساتھ اپنوں جیسا سلوکا کیا۔انہوں نے ہمیں اپنوں کے جیسا سلوک کیا اور میں سبھی چیزوںکے لیے ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں۔
لیوکیمیا کے ساتھ دو سال طویل جنگ کے بعد جمعرات کی صبح رشی کا انتقال ہوگیا ۔ ستمبر 2019 میں اداکار نیویارک میں قریب ایک سال کینسر کا علاج کرانے کے بعد ممبئی واپس آئے تھے۔