ETV Bharat / sitara

قومی ایوارڈ یافتہ اداکار کا انتقال، اہل خانہ نے اعضاء عطیہ کیا - سنچاری وجئے

کرناٹک کے قومی ایوارڈ یافتہ اداکار سنچاری وجے کا گزشتہ روز ایک نجی اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ اداکار کے اہل خانہ کی جانب سے اعضاء عطیہ کرنے کی اجازت دیے جانے کے بعد اعضاء عطیہ کرنے کا عمل انجام دیا گیا اور آج ان کی لاش لواحقین کے حوالے کردی جائے گی۔

national ward winning kannada actor dies
قومی ایوارڈ یافتہ اداکار کا انتقال
author img

By

Published : Jun 15, 2021, 9:02 AM IST

ریاست کرناٹک کے قومی ایوارڈ یافتہ اداکار سنچاری وجے جو ایک سڑک حادثے میں زخمی ہوگئے تھے گزشتہ روز ایک نجی اسپتال میں ان کی موت ہوگئی۔ اداکار کا علاج کرنے والے ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ ان کے اہل خانہ نے اداکار کے اعضاء عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ بی ایس یدی یورپا نے وجے کی موت پر تعزیت کرتے ہوئے دکھ کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ ہفتہ کی رات اداکار کی موٹر سائیکل شہر کے جے پی نگر میں پھسل کر گر گئی تھی، جس کی وجہ سے اداکار کے سر میں شدید چوٹ لگی تھی۔

وجے کو سنہ 2015 میں فلم 'نانو ایوانلا اولو' میں بہترین اداکاری کے لیے قومی ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق اداکار سنچاری وجے کی لاش کو رویندر کلاچھیتر کیمپس میں رکھا جائے گا۔ جہاں عام لوگ صبح 8 بجے سے صبح 10 بجے تک ان کا آخری درشن کر سکیں گے۔ ان کی آخری رسومات ان کے آبائی مقام کوڈور کے پنچن ہلی میں ریاستی اعزاز کے ساتھ ادا کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.