ETV Bharat / sitara

'دل بیچارا' کی ریلیز سے قبل مکیش چھابڑا نے سشانت کو یاد کیا - فلم دل بیچارا ریلیز

ہدایتکار مکیش چھابڑا نے سوشل میڈیا کے ذریعہ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم 'دل بیچارا' کی ریلیز سے قبل ان کے ساتھ گزارے گئےلمحوں کو یاد کیا۔

'دل بیچارا' کی ریلیز سے قبل مکیش چھابڑا نے سشانت کو یاد کیا

author img

By

Published : Jun 26, 2020, 2:14 PM IST

سشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم 'دل بیچارا' کی ڈیجیٹل ریلیز کے اعلان کے بعد فلم کے ہدایتکار مکیش چھابڑا نے جمعرات کے روز آنجہانی اداکار کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے کس طرح پوری فلم بنانے کے دوران پیار اور اپنا تعاون دیا۔

ٹوئیٹر پر شیئر کیے گئے اس پوسٹ میں چھابڑا نے بتایا کہ 'کائی پو چھے' اداکار ان کی پہلی فلم کے صرف 'ہیرو' نہیں تھے، بلکہ انہیں ہدایتکار نے اپنا 'عزیز دوست' بتایا، جو ہر مشکل میں چھابرا کے ساتھ کھڑے تھے۔

ہدایتکار نے ٹوئیٹ کیا کہ 'ہم قریب تھے، کائی پو چھے سے دل بیچارا تک، اس نے مجھے وعدہ کیا تھا کہ وہ میری پہلی فلم میں ہوگا۔کئی سارے منصوبے ایک ساتھ بنائے تھے، ساتھ میں کئی خواب دیکھے تھے لیکن کبھی یہ نہیں کہ اس کے بغیر میں یہ فلم ریلیز کروں گا۔

چھابڑا نے مزید لکھا ، میں خوش ہوں کہ پروڈیوسر نے اس فلم کو ہر کسی کے لیے مہیا کرویا ہے۔ہم تمہیں پیار کریں گے، ،میرے دوست۔میں تمہاری خوبصورت مسکراہٹ کے ساتھ تم ہمیں اوپر سے دعا دیتے ہوئے دیکھ سکتے ہو۔

ٹوئیٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ، سشانت اور اس کے سنیما سے محبت کرنے والوں کے لیے فلم سبھی سبسکرائبرس اور نان سبسکرائبرس کے لیے مہیا کیا گیا ہے۔

گزشتہ دن اعلان کیا گیا کہ فلم کو ڈیزنی پلس ہاٹ اسٹار پر 24 جولائی کو ریلیز کیا جائے گا۔ساتھ ہی نیا پوسٹر سامنے آیا، جس میں اداکار بیٹھے ہوئے ہیں جبکہ سنجنا سنگھی ان کے کندھوں اور ہاتھوں پر آرام کر رہی ہیں۔

چھابڑا کے ہدایتکاری میں فلمائی گئی یہ رومانوی فلم کی کہانی جان گرین کی مشہور ناول 'دا فالٹ ان اوور اسٹار' پر مبنی ہے۔فلم کو 8 مئی کو ریلیز کیا جانا تھا، لیکن کورونا وائرس لاک ڈاؤنکی وجہ سے یہ ممکن نہیں ہو پایا اور اب اسے او ٹی ٹی پلیٹفارم پر ریلیز کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.