ETV Bharat / sitara

فلم 'موم کی گڑیا' کے اداکار رتن چوپڑا کا انتقال

فلم 'موم کی گڑیا' میں ادکارہ تنوجہ کے ساتھ کام کرنے والے اداکار رتن چوپڑا کا کینسر کی وجہ سے انتقال کر گئے۔ ان کی گود لی ہوئی بیٹی انیتا نے بتایا کہ ان کے پاس علاج کے لئے رقم نہیں تھے۔

فلم 'موم کی گڑیا' کے اداکار رتن چوپڑا کا انتقال
فلم 'موم کی گڑیا' کے اداکار رتن چوپڑا کا انتقال
author img

By

Published : Jun 14, 2020, 5:09 PM IST

بالی ووڈ کے معروف اداکار رتن چوپڑا کا انتقال ہوگیا۔ وہ طویل عرصے سے کینسر میں مبتلا تھے۔

جمعہ کے روز انہوں نے پنجاب کے شہر ملیرکوٹلہ میں آخری سانس لی۔ رتن چوپڑا کی گود لی ہوئی بیٹی انیتا نے ان کی موت کی خبر کی تصدیق کردی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ رتن کینسر میں مبتلا تھے اور اس کے پاس علاج کے لئے پیسے نہیں تھے۔

رتن اتنی غربت سے جدوجہد کر رہے تھے کہ انہیں دو وقت کی روٹی کے لیے کبھی گرودوارہ تو کبھی مندروں میں تقسیم ہونے والے لنگروں پر انحصار رہنا پڑتا تھا۔ وہ گزشتہ کافی وقت سے پنچکولہ کے سیکٹر 26 میں کرائے کے مکان میں رہ رہے تھے۔

اداکارہ تنوجہ کے ساتھ رتن چوپڑا نے فلم 'موم کی گڑیا' میں مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

رتن چوپڑا کا اصل نام عبد الجبار خان تھا۔ رپورٹ کے مطابق 'موم کی گڑیا' فلم کرنے کے بعد انہیں قریب 10 فلموں کی آفر ملے تھے۔

رتن نے اپنے زمانے میں دعوی کیا تھا کہ انہیں فلم لوفر، آیا ساون جھوم کے اور جگنو جیسی فلموں کے آفر ملے تھے۔

ان سبھی کو انہوں نے اپنی دادی کے زور ڈالنے پر انہیں ٹھکرا دیا تھا۔ پھر بعد میں انہوں نے انڈسٹری کو الوداع کہہ دیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.