گیتکار سچیت ٹنڈن نے گیت مساکلی 2.0 کو اپنی آواز دی ہے، انہوں نے کہا کہ وہ سامعین کی رائے کا احترام کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا 'یہ تنشک باگچی کا گانا تھا اور انہوں نے مجھے اس گانے کو آواز دینے کو کہا اور میں نے یہ گیت کیا، لیکن سامعین کی جانب سے گانے کو پسند نہیں کیا گیا، میں سامعین کی رائے کا احترام کرتا ہوں'۔
سچیت ٹنڈن نے کہا 'مجھے نہیں لگتا کہ گیت بنانے والا یہ چاہے گا کہ وہ اصل گیت کو خراب کرے، اگر مساکلی 2.0 کی بات کریں تو میں نے اس گانے کو نہیں بنایا ہے، میں نے صرف گیت کاری کی ہے اور گانے کو بہرتین طریقے سے گانے کی کوشش کی ہے'۔
گیت مساکلی کو اے آر رحمان نے کمپوز کیا تھا اور اس گیت کو پرسون جوشی نے لکھا ہوا ہے، جبکہ گانے کو آواز موہت چوہان نے دی تھی۔
یہ گیت راکیش اوم پرکاش مہرا کی فلم 'دہلی-6' کے لیے بنایا گیا تھا۔ اس فلم میں اداکار ابھیشیک بچن اور اداکارہ سونم کپور نے اداکاری کی تھی۔
حال ہی میں ٹی سیریز کی جانب سے جب مساکلی 2.0 کو ریلیز کیا گیا تو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اے آر رحمان اور پرسون جوشی سمیت متعدد افراد نے گانے کی تنقید کی۔