بالی ووڈ اداکاراؤں نے پیر کو 'لاک ڈاون میں لاک اپ' اقدام کی حمایت کرتے ہوئے گھریلو تشدد کا سامنا کرنے والی خواتین کے نام کے ساتھ سوشل میڈیا پر سیلفیاں ڈال کر ان کی مدد کر رہی ہیں۔
اداکارہ کرشمہ کپور نے گھریلو تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون کے نام کے ساتھ اپنی سیاہ اور سفید سیلفی شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'میں انکیتا ہوں، میں آج ان سب کی آواز ہوں جو گھریلو بدسلوکی کا شکار ہیں، جن کی آوازیں سننے میں نہیں آرہی ہیں کیونکہ وہ لاک ڈاؤن میں زیادتی کرنے والوں کے ساتھ بند ہیں۔'
انہوں نے اپنے مداحوں سے فنڈ اکٹھا کر اس تشدد کے خلاف لڑنے کی اپیل کی۔
![بالی ووڈ: لاک ڈاؤن میں لاک اپ مہم کے ذریعہ گھریلو تشدد کی شکار خواتین کی مدد](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/agsdgagsdkagsdj_1205newsroom_1589252008_220.jpg)
وہیں بپاشا باسو نے متاثرہ لڑکی کے نام کے ساتھ ایک سیاہ اور سفید تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'میں انکیتا ہوں۔' آج میں ان کی آواز ہوں جو گھریلو زیادتی کے شکار ہیں، ان کی آوازیں سنی نہیں جارہی کیونکہ وہ لاک ڈاؤن میں اپنے ساتھ زیادتی کرنے والوں کے ساتھ بند ہیں۔ # لاک ڈاؤن میں لاک اپ۔'
گھریلو تشدد کا نشانہ بننے والی ایک اور خاتون جے شری کا نام لیتے ہوئے سوارا بھاسکر نے اپنی سیلفی شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'میں جےشری ہوں'۔
انہوں نے اپنے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس اقدام کی حمایت کریں اور گھریلو تشدد کے خلاف فنڈ اکٹھا کریں تاکہ اس تشدد کے خلاف لڑائی لڑی جا سکے'