بالی وڈ اداکارہ سونم کپور کا کہنا ہے کہ آن لائن ٹرولنگ کو ڈیل کرنا سیکھنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ آج کے وقت میں فلم اسٹارز مداحوں کے ساتھ جڑنے کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ ا سٹار بننے کے ساتھ کئی ایسی چیزیں بھی آتی ہیں جو آپ کو پریشان کر سکتی ہیں۔ ایسی ہی ایک پریشانی ٹرولنگ کی ہے جس کا سامنا فلمی اسٹارز کرتے ہیں۔
سونم کپوران اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جو سوشل میڈیا پر ہر معاملے پر اپنی رائے رکھتی ہیں۔ تاہم اس کے لئے سونم ہمیشہ ہی ٹرولس کے نشانے پر رہتی ہیں۔ کئی بار سونم ان برا بھلا کہنے والوں کو زبردست جواب بھی دیتی ہیں۔
سونم کپور نے کہا کہ اس بات سے فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ مرد ہیں یا خاتون، جو بھی اپنا خیال رکھتا ہے اسے ہر طرح کی باتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کوئی آپ کی باتوں سے متفق ہوں گے اور کوئی نہیں۔ ایسے میں آپ کو ان سے ڈیل کرنا سیکھنا ہوگا۔ زویا فیکٹر 20 ستمبر کو ریلیز ہوگی۔