بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کٹرینہ کیف کا نام بھی ان مشہور شخصیات میں شامل ہوگیا جو لاک ڈاؤن کے دوران یومیہ اجرت پر مزدوری کرنے والے مزدوروں کی مدد کے لئے سامنے آئی ہیں۔
اداکارہ اپنی بیوٹی برانڈ 'کے بائے کٹرینہ' کی مدد سے مہاراشٹر کے بھنڈارا ضلع میں رہائش پذیر یومیہ اجرت پر مزدوری کرنے والے مزدوروں کے لیے کھانے پینے سے لے کر صفائی ستھرائی کا بھی انتظام کریں گی۔
انہوں نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ' میں شروعات اس بات سے کرنا چاہتی ہوں کہ میں امید کرتی ہوں کہ آپ اور آپ کے اہل خانہ محفوظ ہوں گے۔یہ مہینہ ہم سب کے لیے مشکل ترین وقت ہے، لیکن اس بیماری کو دور کرنے کے لیے ہم سب جو کوشش کررہے ہیں وہ حیرت انگیز ہے۔جیسا کہ ہم سب نے دیکھا کہ کئی ایسے لوگ ہیں جو اس وقت سے سب سے زیادہ متاثرہیں اور کچھ ایسے ہیں جو جنہوں نے دوسروں سے زیادہ تکلیف برداشت کی ہے اور اسی لیے 'کے ایے بیوٹی' کا بھی اس میں شامل ہونا ضروری ہوگیا ہے تاکہ ہم ایک دوسروں کے لیے اپنا سپورٹ دیکھا سکیں'۔
اداکارہ نے مزید لکھا ہے کہ وہ اپنے برانڈ کے ذریعے مہاراشٹر کے بھنڈارا ضلع کے ڈیلی ورکرز کی مدد کریں گی اور ان کے اہل خانہ کے لئے کھانے پینے سے لیکر حفظان صحت تک انتظامات کریں گی۔
انہوں نے آخر میں لکھا 'سب محفوظ رہیں اور یاد رکھیں کہ ہم اس جنگ میں ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔'