شو کو ٹیلی ویژن اداکار کرن واہی ہوسٹ کررہے ہیں۔
پروموز کے مطابق شو میں اس ہفتے بطور مہمان جج کرشمہ کپور کو دیکھا جائے گا۔
شو میں حصہ لے رہے ڈانسرز کے جوش بھرے پرفارمنسز دیکھنے کو ملیں گے۔ریچیکا نامی ڈانسر کو کرشمہ کپور کے آئی کونک گانے 'لے گئی لے گئی' پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جائے گا، جسے دیکھ کر کرشمہ کپور بھی ڈانس کرنے پر مجبور ہوگئیں۔
شو میں حصہ لے رہے ڈانسر کی طرف سے کرینہ اور کرشمہ کے بچپن کے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کرشمہ نے کہا کہ 'میں بچپن میں بھی نظم و ضبط کا خیال رکھتی تھی اور کافی مہذب تھی جبکہ کرینہ میرے بالکل مخالف مزاج کی تھی، وہ بچپن میں شرارتی تھیں'۔