ہندوستان کے 52 ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول نے آج ڈیبیو مقابلے کے لیے منتخب فلموں کی فہرست جاری کردی ہے۔ جس میں دو بھارتی فلموں کو بھی منتخب کیا گیا ہے۔ اس فہرست میں ہدایت کار ساگر پرانک کی کنڑ زبان کی فلم 'دولو' اور ہدایت کار وویک راجندر دوبے کی مراٹھی فلم 'انتم سنسکار' کو جگہ ملی ہے۔
وزارت اطلاعات و نشریات کی طرف سے ہفتہ کو جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق یہ فلم فیسٹیول گزشتہ کچھ برسوں میں کئی نئے فلم سازوں اور ہدایت کاروں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کر رہا ہے۔ اس مقابلے کا مقصد پہلی بار فلم بنانے والے بہترین فلم سازوں کو سامنے لانا ہے۔
مزید پڑھیں :بنگلہ دیشی فلم ’نو گراؤنڈ بی نیتھ دی فٹ‘ آئی ایف ایف آئی مقابلے میں شامل
مقابلے کے لیے دنیا بھر سے منتخب ہونے والی دیگر فلموں میں اسپین کے ہدایت کار روبین سینزو کی 'میگوڈو'، ایرانی ہدایت کار آرش انیسی کی 'مامان'، یونانی ہدایت کار دیمترس کنیلوپولوس کی 'پیک آف شیپ'، ایسٹونیا کے ہدایت کار جانو جورجنز کی 'رین'، جرمن ہدایت کار لورا لیہمس کی ’سویٹ ڈیزاسٹر‘، چلی کے ڈائریکٹر سائمن فریولی کی 'دی ویلتھ آف دی ورلڈ' اور سوئٹزرلینڈ کی ہدایت کار میری الیسنڈرین کی 'ظہوری' شامل ہے۔
یواین آئی