اداکارہ کنگنا رناوت نے الزام لگایا ہے کہ شیوسینا کے سینیئر رہنما سنجے راوت نے انہیں ممبئی نہ آنے کی کھلی دھمکی دی ہے۔ اداکارہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پہلے ممبئی کی سڑکوں پر آزادی کے نعرے لگائے گئے تھے اور اب اسے کھلے عام دھمکی دی جا رہی ہے۔ ممبئی میں کیا ہو رہا ہے؟
انہوں نے کہا کہ ممبئی اب پی او کے کی طرح محسوس ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہالی وڈ اداکار ڈوین جانسن کا کنبہ کورونا سے صحتیاب
واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ نے سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے میں مسلسل بیان بازیاں کر رہی ہیں اور کئی طرح کے انکشافات بھی کیے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ممبئی پولیس کمشنر اور پولیس کی کارگردگی پر بھی سوالات اٹھائے تھے۔
اس سے قبل راوت نے شیوسینا کے اخبار سامنا میں کنگنا رناوت کو نشانہ بناتے ہوئے لکھا تھا کہ انہیں ممبئی نہیں آنا چاہئے۔ کنگنا ممبئی میں رہتی ہیں اور یہاں کی پولیس پر تنقید کرتی ہیں، جو شرمناک ہے۔ ان سے درخواست ہے کہ وہ ممبئی نہ آئیں۔