کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے دوران شوٹنگ بند ہوجانے سے بالی وڈ کی مشہور شخصیات گھر پر ہیں اور اس دوران سبھی کچھ نہ کچھ نیا کررہے ہیں اور سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں۔ اب کنگنا رنوت نے ایک نظم لکھی ہے اور اسے اپنی آواز میں ریکارڈ کیا ہے۔ اس بات کی جانکاری کنگنا نے سوشل میڈیا پر دی ہے۔
کنگنا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نظم ’آسمان‘ کی ایک جھلک پوسٹ کی ہے اور اس کے ساتھ لکھا ہے ’’ایک فنکار (کنگنا رنوت) کے دل سےسیدھے اس کی آواز میں ایک نظم۔ کل آسمان پہونچنا ہے‘‘۔
کنگنا رنوت تمل ناڈو کی آنجہانی وزیر اعلی جے للیتا کی بائیوپک ’تھلاوی‘ میں نظر آئیں گی۔ یہ فلم ہندی ، تامل اور تیلگو میں ریلیز کی جائے گی۔ اس فلم کے علاوہ وہ فلم ’تیجس‘ میں ایک ائیرفورس پائلٹ کے کردار میں بھی دکھائی دیں گی۔