ETV Bharat / sitara

ارنب کی گرفتاری پر کنگنا کا ردعمل

ریپبلک ٹی وی کے ایڈیٹر ان چیف ارنب گوسوامی کو ممبئی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔اس گرفتاری پر کنگنا رناوت نے اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔انہوں نے مہاراشٹر حکومت پر بھی سوال اٹھائے ہیں۔

ارنب کی گرفتار پر کنگنا کا ردعمل
ارنب کی گرفتار پر کنگنا کا ردعمل
author img

By

Published : Nov 4, 2020, 1:22 PM IST

رائے گڑھ پولیس اور ممبئی پولیس نے دو سال پرانے خودکشی کے ایک کیس میں ریپبلک ٹی وی کے ایڈیٹر ان چیف ارنب گوسوامی کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کر لیا ہے۔جس کے بعد اب اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔

کنگنا نے ارنب کی حمایت کرتے ہوئے لکھاکہ سونیا سینا کو اتنا غصہ کیوں آتا ہے؟ ہمیں آزادی کا قرض ادا کرنا ہے۔

کنگنا نے لکھا کہ 'پپو پرو کو اتنا غصہ کیوں آتا ہے؟پینگوئین کو اتنا غصہ کیوں آتا ہے؟ سونیا سینا کو اتنا غصہ کیوں آتا ہے؟ ارنب سر، انہیں بال کھینچنے دیں۔ہمارے کھل کر بولنے پر حملہ کرنے دیں۔پھانسی لگانے سے پہلے ان کے چہروں پر مسکراہٹ آنے دیں۔آزادی کا قرض ادا کرنا ہے'۔

اس کے ساتھ ہی کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی شیئرکیا ہے، جس میں وہ مہاراشٹر حکومت پر سوال اٹھا رہی ہیں۔

کنگنا رناوت نے ویڈیو میں کہا کہ ' میں مہاراشٹر حکومت سے یہ پوچھنا چاہتی ہوں کہ آپ نے آج ارنب گوسوامی کے گھرمیں جاکر ان کو مارا ہے، ان کے بال نوچے ہیں، ان پر حملہ کیا ہے، کتنے گھر توڑیں گے؟ اور کتنے گلے دبائیں گے؟ کتنی آوازیں بند کریں گے آپ؟ سونیا سینا کتنے منہ بند کریں گے آپ؟ یہ منہ بڑھتے ہی جائیں گے'۔

جانکاری کے مطابق ریپبلک ٹی وی کے ایڈیٹر ان چیف ارنب گوسوامی کو 53 سالہ انٹیرئیر انجینیئر کو مبینہ طور پر خودکشی کے لیے اکسانے کے معاملے میں گرفتار کیا گیا ہے۔یہ معاملہ 2018 کا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ علی باغ پولیس کی ایک ٹیم نےگوسوامی کو ان کے رہائش گاہ سے گرفتارکیا ہے۔ارنب کا کہنا ہے کہ ممبئی پولیس نے ان کے ساتھ ان کے ساس سسر، بیٹے اور بیوی کے ساتھ مارپیٹ کی اور انہیں پولیس وین میں لے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.