ETV Bharat / sitara

کنگنا رناوت باندرہ تھانہ میں پیشی کے لیے پہنچیں - متنازعہ پوسٹ

اداکارہ کنگنا رناوت ایک کیس کے سلسلے میں باندرہ تھانے میں پیش ہوئیں، ایک متنازعہ پوسٹ کے سلسلے میں ان کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے۔

باندرا تھانے میں پیش ہوئی
باندرا تھانے میں پیش ہوئی
author img

By

Published : Jan 8, 2021, 2:22 PM IST

بالی ووڈ سے متعلق ایک متنازعہ پوسٹ کے سلسلے میں اداکارہ کنگنا رناوت اپنی بہن رنگولی کے ساتھ آج باندرہ پولیس اسٹیشن میں پیشی کے لیے پہنچیں۔ دراصل کچھ روز قبل بالی وڈ کے متعلق ان کا ایک متنازعہ پوسٹ منظر عام پر آیا تھا، جس کے بعد کنگنا کے خلاف باندرہ پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا تھا۔

کنگنا رناوت باندرہ تھانہ میں پیشی کے لیے پہنچیں

باندرہ میں مجسٹریٹ کی ہدایت پر نومبر میں کنگنا اور رنگولی کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ بعد میں کنگنا نے ہائی کورٹ میں اپیل کی تھی کہ کیس کو رد کیا جائے۔

باندرہ پولیس اسٹیشن میں پیشی سے قبل کنگنا نے اپنے خیالات کا اظہار ٹویٹر پر ایک ویڈیو کے ذریعے کیا۔

یہ بھی پڑھیے
بالی ووڈ فنکاروں کی پسندیدہ جگہ جیسلمیر

کنگنا نے الزام لگایا کہ جب سے وہ ملک کی بہتری کے لئے اپنے خیالات پیش کر رہی ہیں تب سے انہیں بہت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ان کا گھر بھی غیر قانونی طور پر توڑ دیا گیا۔ کنگنا نے یہ بھی کہا کہ اس معاملے میں ان کے خلاف ایف آئی آر اس وقت درج کی گئی جب ان کا سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر ان کا کوئی اکاونٹ نہیں تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.