کاجول نے انسٹاگرام لائیو کے دوران مداحوں سے بات کرتے ہوئے اپنی آنے والی آن لائن ڈیبو فلم ’تری بھنگا‘ کی بابت بتایا کہ یہ فلم جنوری میں ریلیز ہونے کی امید ہے انسٹاگرام لائیو کے دوران کاجول نے کہا ’’میری اگلی فلم ’تری بھنگا‘ جنوری میں آنے کی امید ہے۔
یہ تین خواتین کے بارے میں ایک بہت ہی دلچسپ کہانی ہے۔ فلم میں کام کرنا بہت اچھا لگا۔ اجے دیوگن اس فلم سے بطور پروڈیوسر اپنا ڈیجیٹل ڈیبو کررہے ہیں۔ فلم نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔ ملٹی نیشنل فلم تری بھنگا کی کہانی تین خواتین کے ارد گرد گھومتی ہے، اس میں تین مختلف نسلوں کی خواتین ایک ہی گھر میں رہ رہی ہیں۔
اس فلم میں کاجول کا کردار کافی موثر ہے۔ اس فلم کی ہدایتکاری کا کام اداکارہ رینوکا شاہانے کر رہی ہیں۔ اس فلم میں تنوی اعظمی اور میتھلا پالکر بھی ہیں۔