ETV Bharat / sitara

جان ابراہم نے ’ایک ولن ریٹرنس‘ کی شوٹنگ مکمل کی - جان ابراہم کی فلم

جان ابراہم نے 'ایک ولن ریٹرنس' کی شوٹنگ مکمل کر لی ہے۔ ایک ولن کے سیکوئل 'ایک ولن ریٹرنس' میں جان ابراہم، ارجن کپور، دیشا پٹانی اور تارا ستاریا جیسے اداکار نظر آئیں گے۔

جان ابراہم نے ’ایک ولن ریٹرنس‘ کی شوٹنگ مکمل کی

author img

By

Published : Oct 29, 2021, 6:52 PM IST

بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو جان ابراہم نے اپنی آنے والی فلم ’ایک ولین ریٹرنس‘ کی شوٹنگ مکمل کرلی ہے۔

سال 2014 کی فلم ایک ولن میں سدھارتھ ملہوترا، شردھا کپور اور رتیش دیش مکھ نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔ ایک ولن کے سیکوئل 'ایک ولن ریٹرنس' میں جان ابراہم، ارجن کپور، دیشا پٹانی اور تارا ستاریا جیسے اداکار نظر آئیں گے۔ جان ابراہم نے 'ایک ولن ریٹرنس' کی شوٹنگ مکمل کر لی ہے۔ اس بات کی معلومات انہوں نے سوشل میڈیا پر فلم کی رَیپ اپ پارٹی کی کچھ تصویریں شیئر کی ہیں۔

جان نے ان فوٹیج کے کیپشن میں لکھا، ’’میری پہلی فلم سے لے کر اب تک موہت سوری اور میں نے ایک طویل سفر طے کیا ہے۔ اس خوبصورت تجربے کو کچھ بہترین یادوں کے ساتھ سمیٹتے ہوئے۔‘‘ یہ فلم آٹھ جولائی 2022 کو ریلیز ہوگی۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.