یہ نغمہ شادی کے فنکشن کے پس منظر پر مبنی ہے۔ جس میں مرنال پارٹی میں آئے جان کو متاثر کرنے کے لئے اس نغمے پر رقص کرتی نظر آئیں۔ اس میں وہ جان ابراہم کے ساتھ اپنی شادی کا بھی خواب دیکھتی ہے۔
ویڈیو میں مرنال نے ہرے رنگ کے لہینگا چونّی پہنی ہوئی ہے، جبکہ جان بلیک رنگ کی شیروانی میں نظر آرہے ہیں۔ اس میں ڈبّو انکل عرف سنجیو سریواستو جو وائرل ویڈیوز سے مشہور ہوئے ، وہ بھی مرنال کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ڈبّو انکل گووندا کے ڈانس 'میں سے مینا سے نا ساکی سے نا پیمانے سے ...' پر رقص کرکے مشہور ہوئے تھے۔
اس نغمے کو میوزک کمپنی ٹی سیریز نے اپنے یوٹیوب چینل پر جاری کیا ہے۔
بھنوشالی اور تیج نے اس نغمے کو آواز دی ہے۔ بول کمار اور تاج نے ایک ساتھ لکھا ہے، جبکہ تاج نے اس میں موسیقی دی ہے۔ اس ویڈیو کے ہدایتکار عادل شیخ ہیں۔
یہ نغمہ گزشتہ برس ریلیز ہونے والے ان دونوں اسٹارز کی فلم 'بٹلہ ہاؤس' کے لئے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ لیکن فلم کے موڈ کو مماثل نہیں کرنے کی وجہ سے ، اب اسے ایک الگ البم کے طور پر جاری کیا گیا ہے۔