ETV Bharat / sitara

'لاک ڈاؤن سے انڈین میوزک کو فائدہ' - آزاد میوزک

مقبول موسیقار جیگر نے کہا کہ 'اگر ہم بات کریں 13 مارچ کو ریلیز ہونے والی ہماری فلم 'انگریزی میڈیم' کے بارے میں تو یہ فلم صرف ایک دن سینما گھروں میں چلی کیونکہ سینما ہال اس کے ایک دن بعد ہی بند ہوگئے تھے۔ سب سے زیادہ متاثرہ فلم ہماری ہے۔ لیکن سب سے زیادہ فائدہ بھی اسی فلم کے میوزک کو ہوا ہے۔'

'لاک ڈاؤن سے انڈین میوزک کو فائدہ'
'لاک ڈاؤن سے انڈین میوزک کو فائدہ'
author img

By

Published : Apr 24, 2020, 3:55 PM IST

مقبول موسیقار جیگر سرائے نے میوزک انڈسٹری کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ'بھارت میں آزاد موسیقی کے لئے لاک ڈاؤن فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔

اصل موسیقی کو فروغ دینے کے لئے انہوں نے کہا کہ 'ریمکس کے رجحان کو سسٹم سے نکالنے کی ضرورت ہے۔ آزاد میوزک کو تھوڑی زیادہ جگہ مل سکتی ہے۔'

یہ پوچھنے پر کہ ان کے خیال میں فلم انڈسٹری کو کس طرح کا دھکا لگ رہا ہے، انہوں نے کہا کہ 'اگر ہم بات کریں 13 مارچ کو ریلیز ہونے والی ہماری فلم 'انگریزی میڈیم' کے بارے میں تو یہ فلم صرف ایک دن سینما گھروں میں چلی کیونکہ سینما ہال اس کے ایک دن بعد ہی بند ہوگئے تھے۔ سب سے زیادہ متاثرہ فلم ہماری فلم ہے۔'

انہوں نے مزید کہا کہ 'لیکن اس کے ساتھ ہی اس سال کا سب سے کامیاب گانا 'کوڑی نو ناچنے دی' ہے - جو اسی فلم کا ہے۔ میرے خیال میں اس میوزک کو لاک ڈاؤن سے فائدہ ہوا ہے کیونکہ لوگ گھروں میں موجود ہیں اور اس گانے کو سن رہیں ہیں اور اس گانے پر ویڈیوز بھی بنا رہے ہیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.