ETV Bharat / sitara

Jalsa Trailer Out: ودیا بالن کی آئندہ فلم جلسہ کا ٹریلر ریلیز

اداکارہ ودیا بالن اور شیفالی شاہ کی آئندہ فلم جلسہ کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے۔ یہ فلم ایمیزون پرائم پر ریلیز ہونے والی ہے۔ Jalsa trailer out

author img

By

Published : Mar 9, 2022, 5:03 PM IST

ودیا بالن کی آئندہ فلم جلسہ کا ٹریلر ریلیز

ودیا بالن کی آئندہ فلم جلسہ کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے۔ جلسہ کے ٹریلر لانچ کے موقع پر اداکارہ ودیا بالن نے کہا کہ ' انہوں نے ابتدائی طور پر اس فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا تھا کیونکہ اس کردار کے لیے انہیں اپنی شخصیت کے انچھوئے اور منفی پہلو کو تلاش کرنے کی ضرورت تھی۔ لیکن کورونا وائرس وبا کے آنے کے بعد میں نے اس پروجیکٹ کے حوالے سے اپنے خیالات بدل لیے۔ اس فلم میں بالن کے ساتھ شیفالی شاہ بھی اہم کردار میں نظر آنے والی ہیں۔ Vidya Balan' Next Film Jalsa

اس فلم کی ہدایت کاری سریش تریوینی نے کی ہے، جنہوں نے 2017 میں فلم تمہاری سلو کی ہدایت کاری کی تھی۔ اس فلم میں بھی ودیا بالن اہم کردار میں نظر آئی تھیں۔

ودیا بالن نے کہا کہ یہ فلم تھوڑا ڈارک ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جب سریش نے مجھے اسکرپٹ سنائی تو مجھے یہ پسند آیا لیکن میں نے کہا کہ یہ میں نہیں کرسکتی۔ مجھ میں ہمت نہیں تھی لیکن پھر وبائی مرض نے سب کچھ بدل دیا۔

43 سالہ اداکارہ نے بتایا کہ "پھر ایک دن جب سریش نے مجھے ایک بات چیت کے دوران بتایا کہ اس نے اسکرپٹ پر دوبارہ کام کیا ہے، میں نے کہا کہ میں اسے دوبارہ سننا چاہوں گی۔ میں جانتی تھی کہ میں یہ کرنا چاہتی ہوں، لیکن میں نے یہ بات نہیں بتائی۔ میں صرف پڑھنا چاہتی تھی اور اس حوالے سے مطمئن ہونا چاہتی تھی۔ میں نے اسکرپٹ پڑھا اور میں نے اس پروجیکٹ کے لیے ہاں کردی'۔

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">

ایمزون پرائم میں ریلیز ہونے والی یہ بالن کی تیسری فلم ہوگی۔ اس سے پہلے سال 2020 میں ودیا بالن کی فلم شکنتلا دیوی ریلیز ہوئی تھی اور سال 2021 میں شیرنی ریلیز ہوئی تھی۔

شفیالی شاہ اس فلم میں رخسانہ کا کردار ادا کر رہی ہیں، جو فلم میں مایا یعنی ودیا بالن کے گھر میں بائی کا کام کرتی ہیں۔

ہدایت کار تریوینی نے کہا کہ شاہ اور بالن دونوں متجسس اداکار ہیں جو فلم کے سیٹ پر اکثر ان سے سوالات پوچھتی رہتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ "وہ دونوں کے ساتھ کام کرکے بے حد خوش ہیں۔

اس فلم کو ٹی سیریز اور ابھونڈینشیا انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے فلمایا گیا ہے۔ فلم میں روہنی ہتانگڑے، اقبال خان، مانو کول، ودھتری بندی، سریکانت موہن، شفین پٹیل اور سوریہ کاسیبھاٹلہ بھی اہم کردار میں نظر آئیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.