ETV Bharat / sitara

ایشان کھٹر فلم عشق وِشق کے سیکوئل میں کام کریں گے - عشق وِشق

مشہور اداکار شاہد کپور کے بھائی ایشان کھٹر فلم عشق وِشق کے سیکوئل میں کام کرتے نظر آسکتے ہیں۔

ایشان کھٹر فلم عشق وِشق کے سیکوئل میں کام کریں گے
author img

By

Published : Jun 27, 2019, 4:58 PM IST

سال 2003 میں ریلیز ہوئی فلم عشق وِشق سے شاہد کپور نے اپنے کریئر کی شروعات کی تھی۔ایسی خبر تھی کہ شاہد کپور کی پہلی فلم عشق وِشق کا سیکوئل بننے جارہا ہے۔اب خبر یہ ہے کہ فلم کے سیکوئل میں شاہد کے بھائی ایشان کھٹر کام کرتے نظر آسکتے ہیں۔

رمیش تورانی اس کا سیکوئل بنا رہے ہیں۔

کہا جارہا ہے کہ فلم ساز فلم کی اسکرپٹ پر کام کررہے ہیں اوریہ فلم کم عمر نوجوانوں پر مبنی ہوگی،جس کے لیے ایشان ایک دم موزوں اداکار ہیں جو اس رول کو بہترین انداز میں پردے پر اتار سکتے ہیں۔ایشان سے اس بارے میں بات چیت بھی ہوچکی ہے،لیکن اس سلسلے میں ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔فلم کے سلسلے میں یہ بات چیت فی الحال اپنے شروعاتی دور میں ہے۔یہ دیکھنا زیادہ دلچسپ ہوگا کہ اپنے بھائی کی اس ہٹ فلم کے ساتھ ایشان کس طرح انصاف کرتے ہیں۔

حال ہی میں رمیش تورانی نے کہا تھا،’’ہاں ہم عشق وشق کا سیکوئل بنارہےہیں۔امید ہے کہ 2 سے 3 مہینوں میں ہم اسکرپٹ فائنل کرلیں گے اور فلم کے لیے ہدایت کار اور کاسٹ کی تلاش شروع ہوجائےگی۔

قابل ذکر ہے کہ کین گھوش کی ہدایت میں بنی فلم عشق وِشق میں شاہد کے ساتھ امریتا راو اور شہناز ٹریجری نے اہم رول ادا کیاتھا

Intro:Body:

bintul

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.